English   /   Kannada   /   Nawayathi

حضرت ٹیپو کی جنم تقریبات منسوخ کرنا انتقامی کارروائی :  سدارامیا 

share with us

بنگلور:08/ دسمبر 2019(فکروخبر/ذرائع) کنکاداسا،سرامراٹٹ اشوک کی طرح حضرت ٹیپوسلطان،حیدر علی بھی ریاست کے راجا تھے۔حضرت ٹیپو نے انگریزوں کے خلاف 4بار جنگ لڑی ہے۔ ایسی بہادر شخصیت کی جنم دن نتقریبات روکنے والے ایڈی یوروپا کیااس مذہب کے ماننے والوں سے انتقامی جذبہ رکھتے ہیں۔ جو لوگ ایسا کریں گے وہ انسان نہیں، اپوزیشن لیڈر سدارامیا نے بادامی کے ہوسوری میں جمعہ کے دن کہا کہ کتور رانی چنما کی جینتی تقریبات کاآغاز میں نے کیا۔ ایڈی یوروپا، جگدیش شٹر نے کیا کیا؟ کیمپے گوڑا جینتی میں نے شروع کی۔دیوے گوڑا اور کمارا سوامی نے کیا کیا؟ اسی طرح میں نے ٹیپو جینتی شروع کی، لیکن ایڈی یوروپا نے اسے روک دیا۔ یہ سب بی جے پی کی سیاسی شعبدہ بازیاں ہیں۔ کیا سارے عوام بی جے پی ہی کو ووٹ دے رہے ہیں۔ انہو ں نے مزید کہا کہ سدارامیا مستقل اپوزیشن لیڈر رہیں گے تو ایڈی روپا مستقل وزیر اعلیٰ رہیں گے؟ عوام کو سمجھ سے کام لینا چاہیے، ایسا نہ کریں گے تو اس طرح کے لوگ اقتدار پر آجائیں گے۔ میں جب اقتدار پر تھا تو انا بھاگیہ، کرشی بھاگیہ، قرضوں کی معافی، شادی بھاگیہ، شیرا بھاگیہ، اسکولی بچوں کو جوتے دئیے تھے لیکن ووٹ تو بی جے پی کو دے رہے ہیں۔ میں ان لوگوں کی طرف شارہ کررہاہوں جو بی جے پی کو ووٹ دیتے ہیں۔ کیا بی جے پی والوں نے 113سیٹیں جیتیں تھیں۔، انہو ں نے صرف 104سیٹیں جیتیں تھیں اور اقتدار کی کرسی پر بیٹھ گئے۔ 
 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا