English   /   Kannada   /   Nawayathi

بھٹکل میں پیاز کی قیمت گھٹ کر 150روپئے پہنچی :  بنگلورو میں 200روپئے فروخت ہوئی پیاز 

share with us

بھٹکل 08/ دسمبر 2019(فکروخبر نیوز)   کئی دنوں سے لگاتار پیاز کی قیمتوں کے اضافہ میں آج بھٹکل میں پیاز کی قیمت میں کمی واقع ہوگئی ہے۔ بڑی پیاز جو عام طور سے بیس اور پچیس روپئے میں فروخت ہونے والی پیاز 170روپئے میں فروخت ہورہی ہے۔ آج اس کی قیمت 150روپئے ہوگئی ہے۔ لیکن پیاز میں چوبیس گھنٹے کے اندر 20روپئے کی کمی کے باوجود پیاز بہت مقدار میں فروخت ہورہی ہے۔ ہر شخص بڑی پیاز کے بجائے چھوٹے پیاز اس کی قیمتوں میں آئی کمی دیکھتے ہوئے خریدنے کو ترجیح دے رہے ہیں۔ شہر میں مانا جارہا ہے کہ اگلے دنو ں میں پیاز کی قیمت میں گراوٹ دیکھنے میں آسکتی ہے۔ 
    بنگلور کے مارکیٹ میں آج پیاز کی قیمت میں اضافہ درج کیا گیا ہے۔ ہول سیل مارکیٹ میں پیاز فی کلو 150روپئے فروخت ہوئی جو ریٹیل مارکیٹ میں بعض جگہ 170اور بعض جگہوں پر 180روپئے اور بعض جگہوں پر 200روپئے فی کلو 
فروخت ہوئی۔ 
    بنگلور میں عام طور پر پچاس کلو کے ایک لاکھ پچاس ہزار تھیلیاں فروخت ہوا کرتی تھیں۔ اب یہ تعداد گھٹ کر 35,000سے 40,000 کو پہنچ چکی ہیں جن میں سے 10,000 تھیلیاں یا تو خراب نکل رہی ہیں یا پھر پیاز استعمال کے لیے معیاری نہیں ہے۔ 
     ہبلی پیاز او رآلو ٹریڈرس کے صدر سلیم بیہٹی کے مطابق ہبلی میں پیاز کی فراہمی میں پچاس سے ساٹھ فیصد کمی واقع ہوئی ہے۔ اسی طرح ریٹیل اور ہول سیل بیچنے والوں کے درمیان فاصلہ بڑھتا جارہا ہے۔پیاز کی قیمتوں کو دیکھتے ہوئے لوگ خرید نہیں رہے ہیں جس کی وجہ سے مارکیٹ میں پیاز دستیاب نہیں ہے۔ 
    یاد رہے کہ کرناٹکا ملک بھر میں پیاز کی کاشت میں مہاراشٹرا کے بعد دوسرے نمبر پر ہے۔ شمالی کرناٹکا میں بارش اور سیلاب کی وجہ سے فصلوں کو نقصان بھاری مقدار میں نقصان ہوا جس کی وجہ سے کرناٹکاہی میں پیاز بازار میں کم مقدار میں دستیاب ہے۔ 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا