English   /   Kannada   /   Nawayathi

متحدہ عرب امارات دنیا کا طاقتور ترین پاسپورٹ رکھنے والا پہلا عرب ملک

share with us

ابوظہبی :08دسمبر2019(فکروخبر/ذرائع)متحدہ عرب امارات نے سنگاپور اور جرمنی کو پیچھے چھوڑتے ہوئے دنیا کے سب سے طاقتور ترین پاسپورٹ ہونے کا اعزاز اپنے نام کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق پاسپورٹ انڈیکس کی جانب سے دنیا کے طاقتور پاسپورٹس کی نئی فہرست جاری کردی گئی، جس میں متحدہ عرب امارات پہلے نمبر پر ہے‘ متحدہ عرب امارات کے شہری 167ممالک کے ویزہ فری سفر کی سہولت حاصل کرسکتے ہیں، اس سے قبل سنگاپور پہلی پوزیشن پر تھا۔

عرب میڈیا کے مطابق تیل سے مالا مال ریاست گذشتہ ماہ تیسرے نمبر سے چھلانگ لگا کر پہلے نمبر پر آگئی جب اس کے بعد مزید چار ممالک کو یکم دسمبر کو ویزا فری ممالک کی فہرست میں شامل کیا گیا۔

پاسپورٹ انڈیکس دنیا بھر کے ممالک کے پاسپورٹوں کی سفرکی آزادی کے لحاظ سے ترتیب دیا جاتا تھا۔ اس فہرست میں گزشتہ کئی برسوں سے سنگاپور کے پاسپورٹ کا غلبہ تھا لیکن اس بار یو اے ای کا پاسپورٹ سب پرسبقت لے گیا ہے

دبئی کے حکمران شیخ محمد بن راشد المکتوم نے ٹویٹر پر لکھا ، “متحدہ عرب امارات اور اس کے عوام کو مبارکباد اور وزارت خارجہ امور اور بین الاقوامی تعاون کی ٹیموں کا بہت بہت شکریہ۔

فہرست میں سنگاپور دوسرے اور جرمنی تیسرے، ڈنمارک چوتھے اور سویڈن پانچویں نمبر پر ہے، آن لائن انڈیکس کے مطابق سنگاپور اور جرمنی دونوں پاسپورٹ بغیر کسی ویزا کے 166 ممالک میں داخلے کی اجازت دیتے ہیں ، جبکہ اس کے بعد مغربی یورپی ممالک، امریکہ اور جنوبی کوریا کے شہریوں کو 165 ممالک کے ویزہ فری سفر کی سہولت حاصل ہیں۔

فہرست میں برطانیہ 21 ویں نمبر پر پے ، جس میں 119 ممالک کے ویزا کے بغیر اور 49 ممالک کی آن آرئیول ویزے کی سہولت میسر ہے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا