English   /   Kannada   /   Nawayathi

سعودی عرب، شہری کو اسنیپ چیٹ پر مذاق اڑانا مہنگا پڑ گیا

share with us

ریاض:08دسمبر2019(فکروخبر/ذرائع) سعودی عرب میں شہریوں کے طور طریقوں کا مذاق اڑانا اسنیپ چیٹ کی معروف شخصیت کو مہنگا پڑ گیا۔

غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق سعودی عرب کی عدالت نے اسنیپ چیٹ پر شہریوں کا مذاق اڑانے پر ایک شخص کو تین ماہ قید اور پانچ ہزار ریال جرمانے کی سزا سنادی، عدالت نے سزا سنانے کے بعد اسٹے آرڈر بھی جاری کیا۔

سعودی قانونی مشیر اور وکیل ڈاکٹر عبداللہ الغوینم کے مطابق جب بھی مذاق کے نام پر کسی کے وقار سے کھیلا جائے گا تو وہ مذاق جرم کے دائرے میں آئے گا۔

سعودی قانونی مشیر نے کہا کہ مذاق کے نام پر کسی انسان کی تضحیک کرنا منع ہے، ایسا کوئی بھی جملہ جس سے فتنہ پیدا ہوتا ہو یا معاشرے میں تفرقہ پیدا ہو جرم کے دائرے میں آتا ہے، دوسروں کی نجی زندگی میں دخل اندازی کرنا بھی جرم ہے۔

عبداللہ الغوینم نے کہا کہ سعودی حکومت نے ملکی آئین کی دفعہ 26 میں انسانی حقوق کو تحفظ فراہم کیا ہے اور کسی کی بھی تضحیک کرنے سے منع کیا گیا ہے۔

قانونی مشیر کا کہنا تھا کہ سعودی آئین کی دفعہ 39 کے مطابق ذرائع ابلاغ کا اظہار کے تمام ذرائع پر یہ پابندی ہے کہ وہ ایسا کوئی کام نہ کریں جس سے معاشرے میں فتنہ پھیلتا ہو یا دیگر ممالک کے ساتھ ریاست کے تعلقات متاثر ہوتے ہوں۔

انہوں ںے کہا کہ سعودی آئین کی دفعہ تین کے تحت دوسروں کی نجی زندگی سے کھیلنا، کسی کو بدنام کرنا یا کیمرہ موبائل کے ذریعے کسی کو نقصان پہنچانے کی کوشش کرنا جرم ہے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا