English   /   Kannada   /   Nawayathi

متحدہ عرب امارات: ٹریفک پولیس نے ڈرائیورز کو وارننگ جاری کردی

share with us

ابوظبی:08دسمبر2019(فکروخبر/ذرائع)متحدہ عرب امارات کی ریاست میں ٹریفک حادثات کی روک تھام کے لیے  آگاہی مہم کا آغاز کردیا گیا جس کے تحت سڑک پر انتباہی بورڈ نصب کیے گئے ہیں۔

خلیج ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق ابوظبی پولیس نے ڈرائیورز پر زور دیا کہ وہ سیفٹی پاتھ ’حفاظتی راستے‘ کی مہم کا حصہ بنائیں اور جہاں رکنے کا بورڈ نصب ہو وہاں پر گاڑی کو روکیں۔

پولیس حکام کے مطابق انتباہی بورڈ نصب ہونے کے باوجود گاڑی نہ روکنے والے شخص پر 500 درہم کا چالان ہوگا کیونکہ یہ قانون کی خلاف ورزی میں شامل ہوگا۔

محکمہ ٹریفک پولیس کی جانب سے شہریوں کی آگاہی مہم کے لیے ایک ویڈیو بھی جاری کی گئی جس میں انہیں سمجھانے کی کوشش کی گئی کہ وہ اپنی اور دوسرے کی حفاظت کے لیے گاڑی احتیاط سے چلائیں اور موڑ پر کار کو روکیں تاکہ دوسری طرف سے آنے والی کو دیکھ سکیں۔

ویڈیو میں بتایا گیا ہے کہ جو ڈرائیور حضرات سڑک پر نصب بورڈ کے احکامات کو نظر انداز کر کے گاڑی چلاتے ہیں وہ دراصل قوانین کی خلاف ورزی کررہے ہیں۔

ٹریفک پولیس نے ڈرائیورز کو ہدایت کی کہ وہ درمیان سڑک پر گاڑی چلانے کو ترجیح دیں تاکہ حادثات کم سے کم ہوں۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا