English   /   Kannada   /   Nawayathi

یو اے ای میں اسکولوں کی تعطیلات کا اعلان

share with us

ابوظبی:08دسمبر2019(فکروخبر/ذرائع)متحدہ عرب امارات کے اسکولوں میں موسم سرما کی تعطیلات کا اعلان کردیا گیا۔

اماراتی میڈیا رپورٹس کے مطابق اسکولوں میں 4 ہفتوں کے لیے موسم سرما کی تعطیلات ہوں گی، چھٹیوں کا آغاز 15 دسمبر سے ہوگا اور اختتام 9 جنوری 2020 ہوگا۔

وزارت تعلیم کی جانب سے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر موسم سرماکی تعطیلات کا اعلان کرتے ہوئے بتایاگیا ہے کہ قریباً ایک ماہ اسکولز بند رہیں گے اور 12 جنوری 2020 سے کلاسز کا باقاعدہ آغاز ہوگا۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا