English   /   Kannada   /   Nawayathi

ہم یونانی قیادت کو خیال پرستانہ نظریات کی بجائے اچھی ہمسائیگی کی دعوت دیتے ہیں: آق سوئے

share with us

:08دسمبر2019(فکروخبر/ذرائع)ترکی کی وزارت خارجہ کے ترجمان حامیآق سوئےنےکہا ہے کہ یونانی قیادت کو خیال پرستانہ نظریات کو ایک طرف رکھ کر دوستی اور اچھی ہمسائیگی کے اصولوں کی پاسداری کرنا چاہیے۔

حامی آق سوئے نے یونان  کے وزیر اعظم کیریاکوس میچوتاکسکی طرف سے پروپیگنڈہ کے زیرمقصد جاری کئے گئے بیانات کے بارے میں ایک سوال کے جواب میں ترکی کے مخالف بیانات پر ردعمل کا اظہار کیا ہے۔

انہوں نے کہا ہے کہ ایتھنز میں 6 سے 8 دسمبر 2019 کو اور "بین الاقوامی نسل کشی جرم" کے نام سے منعقدہ کانفرنس سے خطاب میں یونان کے صدر کیریاکوس میچوتاکس  کے ترکی کی تاریخ اور حال کے بارے میں جھوٹ، افتراع اور مخاصمت پر مبنی بیانات کی ہم سختی سے تردید کرتے ہیں۔

آق سوئے نے کہا ہے کہ یونانی لیڈر جنگ نجات کے دوران اپنی شکست کو بھُلا نہیں سکے۔

انہوں نے کہا ہے کہ اگر یونانی قیادت تاریخ کا سامنا کرنا چاہتی ہے تو پہلے اناطولیہ پر قبضے کے دوران یونانی فوج کے جنگی جرائم  کی نشاندہی پرمبنی اتحادی ممالک تحقیقی کمیشن رپورٹ  اور ترکوں کے خلاف کئے گئے قتل عام اور مظالم کی وجہ سے یونان کو ہرجانہ ادا کرنے کا پابند بنانے والے لوزان سمجھوتے پر نگاہ ڈالے۔

آق سوئے نے کہا ہے کہ یونانی قیادت کو یونان کے وزیر اعظم وینیزیلوس  کا راستہ اختیار کرنا چاہیے جنہوں نے قابض یونانی فوج کے خلاف جدوجہد کر کے جمہوریہ ترکی قائم کرنے والے عظیم لیڈر اتاترک کو نوبل امن ایوارڈ کے لئے امیدوار دکھایا تھا۔

انہوں نے یونانی قیادت کو خیال پرستانہ نظریات  کی بجائے اچھی ہمسائیگی  پر مبنی تعلقات کی طرف توجہ مبذول کرنے کی دعوت دی ہے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا