English   /   Kannada   /   Nawayathi

تیل کی یومیہ پیداوار میں مزید 5 لاکھ بیرل کی کمی کا فیصلہ

share with us

ریاض:08دسمبر2019(فکروخبر/ذرائع)تیل برآمدکنندگان ممالک کی تنظیم اوپیک کے ارکان اور اس کے علاوہ کے ممالک نے یومیہ تیل کی پیدا وار میں  مزید 5 لاکھ بیرل کی گراوٹ لانے کا فیصلہ کیا ہے۔

یہ فیصلہ آسڑوی دارالحکومت ویانا میں مذکورہ ممالک کے  ساتویں وزارتی اجلاس میں کیا گیا ۔پیداوار میں گراوٹ کی مقدار دسمبر 2018 سے ابتک جاری یومیہ اوسطً 12 لاکھ بیرول کی کٹوتی  میں شامل کی جائیگی اور یہ عمل مارچ 2020 تک جاری رہے گا۔

سعودی وزیر توانائی پرنس عبدالعزیز بن سلمان نے پریس اعلان میں  بتایا ہے کہ 5 لاکھ بیرل کی کٹوتی کے 1 لاکھ 67 ہزار حصے پر سعودی عرب  عمل درآمد کرے گا۔

علاوہ ازیں سعودی عرب کی یومیہ تیل کی پیداوار کو رضا کارانہ طور پر مزید 4 لاکھ بیرل تک  کم کیے جانے سے آگاہی کرانے والے  پرنس عبدالعزیز  کا کہنا تھا کہ اوپیک اور اپیک کے علاوہ کے ممالک  کی مجموعی طور پر خام تیل کی پیداوار میں کٹوٹی یکم جنوری سے یومیہ 2٫1 ملین بیرل تک ہو جائیگی۔

اس فیصلے کے بعد تیل کے نرخوں میں اضافہ دیکھنے میں آرہا ہے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا