English   /   Kannada   /   Nawayathi

غزہ میں امریکی موبائل اسپتال کے قیام کے خلاف صدر محمود عباس کا رد عمل

share with us

الخلیل:08دسمبر2019(فکروخبر/ذرائع)صدرِ فلسطین محمود عباس  کا کہنا ہے کہ ہم غزہ میں امریکی موبائل اسپتال کے قیام کی اجازت نہیں دیں گے۔

عباس نے راملہ میں فسلطین تنظیمِ نجات کی اجراء کمیٹی کے اجلاس سے خطاب میں کہا کہ "اس طرز کی کاروائیاں صدی کے معاہدے پر ٹکڑوں کی شکل میں عمل درآمد کیے جانے کا ثبوت پیش کرتی ہیں۔"

انہوں نے الخلیل شہر میں اسرائیل کی جانب سے منصوبہ بندی کردی غیرقانونی رہائشی کالونیوں کے   حوالے سے کہاکہ"یہ خاموشی اختیار نہ کیے جا سکنے والا ایک معاملہ ہے، اگر  اس طرح کے اقدامات جاری رہے تو اسرائیل اور امریکہ  اور ہمارے بیچ طے شدہ تمام تر معاہدے منسوخ کر دیے جائینگے۔"

عباس حکومت کی جانب سے مخالفت کیے  جانے والے موبائل اسپتال کے قیام پر غزہ کی حماس سمیت دیگر مزاحمتی قوتیں  مثبت رائے رکھتی ہیں۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا