English   /   Kannada   /   Nawayathi

لیبیا: ہم ترکی کے ساتھ طے پانے والے سمجھوتوں کی حمایت کرتے ہیں

share with us

طرابلس:08دسمبر2019(فکروخبر/ذرائع)لیبیا کے دارالحکومت طرابلس کی اسمبلی نے ترکی کے ساتھ طے پانے والے سمجھوتے کی حمایت کا اعلان کیا ہے۔

اسمبلی کے اسپیکر الصادق القہلی نے ذرائع ابلاغ کے لئے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ ہم لیبیا کے ترکی کے ساتھ طے پانے والے "سلامتی و فوجی تعاون کے سمجھوتے" اور  " بحری اختیار کے علاقوں کی حد بندی کے سمجھوتے" کو نافذ  کرنے کے معاملے میں پُر عزم ہیں۔

انہوں نے کہا ہے کہ یہ سمجھوتے نہ تو لیبیا کی آزادی کے لئے کسی قسم کا کوئی خطرہ تشکیل نہیں دیتے ہیں اور نہ ہی بین الاقوامی قانون کی خلاف ورزی کرتے ہیں۔

صادق نے کہا ہے کہ یہ سمجھوتے کسی نئی چیز پر مبنی نہیں ہیں بلکہ بین الاقوامی قوانین  سے پیدا ہونے والے اقتصادی و خودمختاری حقوق کی توسیع کرتے ہیں۔

واضح رہے کہ ترکی اور لیبیا  کی قومی مطابقت حکومت کے درمیان 27 نومبر  کو "سلامتی و فوجی تعاون سمجھوتہ" اور دونوں ممالک کے بین الاقوامی حقوق کے تحفظ پر مبنی "بحری اختیار کے علاقوں کی حد بندی کا سمجحوتہ" طے پایا تھا۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا