English   /   Kannada   /   Nawayathi

شمالی کوریا کا ’اہم تجربہ‘

share with us

:08دسمبر2019(فکروخبر/ذرائع)شمالی کوریا نے دعویٰ کیا ہے کہ اس نے سوہائی سیٹیلائٹ لانچنگ اسٹیشن سے ’ایک انتہائی اہم‘ تجربہ کیا ہے۔ یہ وہی لانچنگ اسٹیشن ہے، جس کے بارے میں امریکی حکام نے کہا تھا کہ پیونگ یانگ حکومت اسے بند کرنے کا وعدہ کر چکی ہے۔ شمالی کوریا حکومت نے اس تجربے کا کامیاب قرار دیا لیکن یہ نہیں بتایا کہ یہ کس قسم کا ٹیسٹ تھا۔ ماہرین کے مطابق بظاہر معلوم ہوتا ہے کہ شمالی کوریا نے اس مرتبہ میزائل کے بجائے راکٹ انجن کا تجربہ کیا ہے۔ یاد رہے کہ ایسے تجربات کی وجہ سے امریکا اور شمالی کوریا میں کشیدگی پائی جاتی ہے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا