English   /   Kannada   /   Nawayathi

مسجد الحرام کی توسیع کا کام جلد مکمل کرلیا جائے گا، سعودی حکام

share with us

ریاض:05دسمبر2019(فکروخبر/ذرائع) سعودی حکام کا کہنا ہے کہ دنیا بھر میں یہ اپنی نوعیت کا منفرد منصوبہ ہے جہاں اللہ کے مہمانوں کی خدمت کے ساتھ توسیعی کام بھی جاری رہتا ہے۔

تفصیلات کے مطابق مکہ مکرمہ میں مسجد حرام سے متعلق مطاف اور تیسری سعودی توسیع کے منصوبوں کا 80% کام مکمل ہو چکا ہے۔ مطاف اور شامیہ کی توسیع سمیت مسجد حرام کے تمام ترقیاتی منصوبے 1444 ہجری میں پایہ تکمیل تک پہنچ جائیں گے۔

حرمین شریفین کے امور کی جنرل پریذیڈنسی میں انجینئرنگ کے امور کے ڈائریکٹر (انجینئر) عمار الاحمدی نے سعودی اخبار کو بتایا کہ مطاف کی توسیع کے منصوبے میں متعدد دیگر متعدد منصوبے شامل ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ یہ دنیا بھر میں اپنی نوعیت کا ایک منفرد منصوبہ ہے جہاں اللہ کے مہمانوں کی خدمت کے ساتھ ساتھ توسیعی کام بھی بنا کسی توقف جاری رہتا ہے۔

منصوبوں سے متعلق ایجنسی براہ راست نگرانی اور جائزے کا کام انجام دیتی ہے۔ اس کے علاوہ دیکھ بھال اور مرمت کے کاموں پر بھی خصوصی توجہ کے نتیجے میں قابل ذکر بہتری آئی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ 1439 ہجری میں (مرحوم) شاہ فہد توسیع کی برقی سیڑھیوں میں 60 مرتبہ شکایات سامنے آئیں جب کہ گذشتہ برس 1439 ہجری میں یہ تعداد کم ہو کر 8 رہ گئی۔

الاحمدی کا کہنا تھا کہ آئندہ چھ ماہ میں مسجد حرام میں ترقیاتی اور توسیع منصوبوں کے حوالے سے بڑی پیش رفت کی امید ہے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا