English   /   Kannada   /   Nawayathi

روس نیٹو کے ساتھ اسلحہ دوڑ میں شامل نہیں ہوگا:کریملن ترجمان

share with us

:05دسمبر2019(فکروخبر/ذرائع)روس نے کہا ہے کہ وہ مغربی دفاعی اتحاد کے ساتھ اسلحے کی دوڑ میں شریک نہیں ہو گا خواہ  نیٹو اپنے فوجی اخراجات میں اضافہ بھی کرے۔

 کریملن کے ترجمان دیمتری پیسکوف کے مطابق،  فی الوقت  نیٹو کی طرف سے فوجی اخراجات میں اضافہ ماسکو حکومت کے خدشات میں اضافے کا سبب بنے گا۔

 واضح رہے کہ  یہ بات ایک ایسے موقع پر کہی گئی ہے جب لندن میں نیٹو اتحاد کے سربراہان کی ملاقات جاری ہے۔

نیٹو کے سیکرٹری جنرل ژانز اسٹولٹن برگ کہہ چکے ہیں کہ یورپی اتحادی اور کینیڈا 2016کے بعد سے اب تک اپنے دفاعی اخراجات میں 130 بلین ڈالرز کا اضافہ کر چکے ہیں۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا