English   /   Kannada   /   Nawayathi

گھانا نے نائیجیرین باشندوں کے کاروباری مراکز بند کر دئیے

share with us

نائیجیریا :05دسمبر2019(فکروخبر/ذرائع)مغربی افریقہ کے ملک نائیجیریا  کے اپنی سرحدوں کو تجارتی مال کے لئے بند کرنے کے بعد گھانا میں مقیم نائیجیرین باشندوں کی تقریباً ایک ہزار کاروباری جگہوں کو بند کر دیا گیا ہے۔

نائیجیریا کے گھانا کے لئے ہائی کمیشنر سفیر اولوفیمی آبیکوئے نے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ "نائیجیریا کی طرف سے ماہِ اگست میں اپنی سرحدوں کو تجارتی مال کے لئے بند کرنے کے جواب میں گھانا  میں مقیم نائیجیرین باشندوں کے ایک ہزار  کے قریب کاروباری مراکز کو بند کر دیا گیا ہے"۔

سفیر آبیکوئے نے کہا ہے کہ نائیجیرین  باشندوں کی کاروباری جگہوں کو گھانا ٹریڈ یونین کی طرف سے بند کیا گیا ہے۔

انہوں نے مزید کہا ہے کہ نائیجیریا اور گھانا کے درمیان تعلقات کا دوستی کے دائرہ کار میں جاری رہنا ضروری ہے۔

واضح رہے کہ افریقہ کی بڑی اقتصادی طاقتوں میں  شامل ملک  نائیجیریا  کا سلامتی اور اقتصادی وجوہات کی بنا پر ماہِ اگست سے اپنی تمام  سرحدوں کو تجارتی مال کے داخلے کے لئے بند کرنا  مغربی افریقی ممالک  کی اقتصادی سوسائٹی ECOWAS کے رکن ممالک  میں بحران کا سبب بنا ہے۔

ECOWAS کے بعض رکن ممالک نے  اس فیصلے کے خلاف  ردعمل کے طور پر نائیجیریا کے تجارتی مال کے ملک میں داخلے کو ممنوع قرار دے دیا ہے جبکہ گھانا نے ملک میں موجود نائیجیرین باشندوں کے کاروباری مراکز کو بند کر دیا ہے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا