English   /   Kannada   /   Nawayathi

موریطانیہ کے قریب تارکین وطن کی کشتی ڈوب گئی،57 افراد ہلاک

share with us

موریطانیہ:05دسمبر2019(فکروخبر/ذرائع)بحر اوقیانوس میں موریطانیہ کے ساحل کے قریب تارکین وطن کی ایک کشتی ڈوبنے کے سبب 57 افراد ہلاک ہو  گئے ہیں۔

ہجرت کی بین الاقوامی تنظیم IOM نے یہ بات گزشتہ روز بتائی۔

آئی او ایم کے مطابق، اس کشتی پر سوار دیگر 83 افراد تیر کر ساحل تک پہنچنے میں کامیاب ہوئے۔

اس کشتی پر خواتین اور بچوں سمیت 150 افراد سوار تھے جو کہ 27 نومبر کو گیمبیا سے روانہ ہوئی تھی اور موریطانیہ کے ساحل تک پہنچنے سے قبل ہی اس کا ایندھن ختم ہو گیا تھا۔

 یاد رہے کہ  افریقہ سے یورپ پہنچنے کی کوشش کرنے والے تارکین وطن کی کشتی کے ساتھ پیش آنے والا یہ حادثہ رواں  سال  کے بدترین حادثات میں سے ایک ہے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا