English   /   Kannada   /   Nawayathi

سعودی شاہی خاندان کے شہزادے متعب بن عبدالعزیز انتقال کرگئے

share with us

ریاض: سعودی شاہی خاندان کے شہزادے متعب بن عبدالعزیز 83 سال کی عمر میں انتقال کرگئے۔

شاہی خاندان کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ اہم شخصیت اور شہزادہ معتب بن عبدالعزیز کا انتقال پیر کے روز ہوا جبکہ اُن کا نماز جنازہ منگل بعد نماز عشا مسجد الحرام میں ادا کیا جائے گا۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق شہزادہ متعب مختلف سرکاری محکموں میں اپنی ذمہ داریاں انجام دے چکے جبکہ انہوں نے ورزگار و آبادکاری، بلدیات، دیہی امور، پانی و بجلی کے وزیر کی حیثیت سے بھی کام کیا۔

سفرِ زندگی

عرب میڈیا رپورٹ کے شہزادہ متعب بن عبدالعزیز 1931 کو ریاض میں پیدا ہوئے، وہ شاہ عبدالعزیز کے بیٹوں میں 17ویں نمبر پر تھے۔

برق الإمارات@UAE_BARQ

وفاة الأمير متعب بن عبدالعزيز آل سعود.

تصویر ٹوئٹر پر دیکھیں

71

5:49 PM - 2 دسمبر، 2019

Twitter Ads info and privacy

80 people are talking about this

 

مرحوم نے ابتدائی تعلیم سعودی عرب میں حاصل کی جس کے بعد وہ اعلیٰ تعلیم کے حصول کے لیے امریکا چلے گئے اور وہاں سے 1955 میں شعبہ سیاسیات میں گریجویشن کی ڈگری حاصل کر کے مملکت واپس آئے۔

واس الأخبار الملكية@spagov

: وفاة صاحب السمو الملكي الأمير متعب بن عبدالعزيز آل سعود، وسيصلى عليه ـ إن شاء الله ـ بعد صلاة العشاء ليوم غد الثلاثاء بالمسجد الحرام في مكة المكرمة.

تصویر ٹوئٹر پر دیکھیں

1,444

5:43 PM - 2 دسمبر، 2019

Twitter Ads info and privacy

3,464 people are talking about this

 

انہوں نے مکہ کے گورنر کی حیثیت سے بھی امور انجام دیے، اُن کے پاس آخری بار بلدیات کی وزارت تھی البتہ اپنی عمر کی وجہ سے متعب بن عبدالعزیز نے 2009 سے ہی سرکاری امور انجام دینے سے معذرت کرلی تھی۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا