English   /   Kannada   /   Nawayathi

ساحلی اضلاع میں موسم نے لی کروٹ :  کئی علاقوں میں ہوئی بارش 

share with us

بھٹکل02/ دسمبر 2019(فکروخبر نیوز)  ساحلی کرناٹکا میں موسم نے کل سے کروٹ لی ہے۔ کئی علاقوں میں ہلکی بارش ہوئی اور کئی ایک علاقوں میں کل موسلادھار بارش ہوئی۔ آج بھٹکل میں بھی دوپہر کے بعد بادل چھاگئے اور سورج غروب ہونے کے ساتھ ہلکی بارش بھی ہوئی۔منگلور اور اس کے مضافاتی علاقوں میں کل رات بارش ہوئی اور دیگر علاقوں میں آسمان ابر آلود رہا۔ ہوناور اور شمالی علاقوں میں بارش کے آثار نمایاں طور پر نظر آئے لیکن بارش نہیں ہوئی۔ موسم کو بدلتا دیکھ کر کئی طرح کی چہ میگوئیاں کی جارہی ہیں۔ نومبر اور دسمبر میں عام طور پر سردی رہتی ہے لیکن امسال سردی کا کوئی نام ونشان بھی نہیں ہے۔ بے موسم کی بارش سے ہونے والے نقصانات کا اندازہ اس بات سے لگایا جاسکتا ہے کہ پیاز، لہسن اورلال مرچ کی قیمتیں آسمان کو چھورہی ہیں۔ کئی روز سے پیاز کی قیمتیں کم ہونے کا نام ہی لے رہی ہیں۔ فکروخبر نے اس سلسلہ میں جب کئی عمررسیدہ افراد سے بات چیت کی کہ بے موسم کی بارش اب عام بات ہوگئی ہے اور پیاز کی قیمت کے بارے میں اس سے قبل انہو ں نے اپنی زندگی میں نہیں سنی تھی۔ محکمہئ موسمیات کے مطابق لکشدیپ میں آئے طوفان کی وجہ سے موسم میں بدلاؤ ہے جو اگلے دو چار دنوں میں کرناٹک کے ساحلی اضلاع سے ٹکراسکتا ہے۔ 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا