English   /   Kannada   /   Nawayathi

چین کے لیے روسی گیس پائپ لائن کی تعمیر کا افتتاح

share with us

ماسکو:02 دسمبر2019(فکروخبر/ذرائع)روسی صدر ولادیمیر پوٹن اور ان کے چینی ہم منصب شی جن پنگ کی موجودگی میں دو دسمبر کو روس سے چین کے لیے گیس کی ترسيل ممکن بنانے کے مقصد سے پائپ لائن کی تعمیر کے منصوبے کا باضابطہ آغاز کر دیا گیا۔ پائپ لائن منصوبے کو چین اور روس کے سیاسی اور اقتصادی تعلقات میں مزید بہتری کا ثبوت قرار ديا گیا ہے۔ اس کی تعمیر مکمل اور فعال ہونے پر روس کو چین سے چار سو بلین ڈالر کی خطیر رقم حاصل ہو گی۔ روسی علاقے سائبیریا سے جنوب مغربی چین تک اس پائپ لائن کی لمبائی تین ہزار کلومیٹر ہو گی اور اس کی تعمیر تقریباً تین برسوں میں مکمل ہو گی۔ سن 2025 میں اس پائپ لائن سے چین کو گیس کی فراہمی میں اڑتیس فیصد اضافہ کرنے کا فیصلہ بھی کیا گیا ہے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا