English   /   Kannada   /   Nawayathi

اب سڑکوں کے کنارے کچرہ پھینکنے والے رہیں ہوشیار!  ہیلتھ افسران عائد کرسکتے ہیں بھاری جرمانہ 

share with us

بھٹکل: یکم دسمبر 2019(فکروخبر نیوز)  شہر میں جمع جگہ جگہ کچروں کے ڈھیر سے دیکھنے والا جو بھی اس سے پیغام لے لیکن پھینکنے والوں پر اس کا کوئی اثر نظر نہیں آتا۔ کچروں کے ڈھیر سے جہاں انسان پریشان ہیں وہیں جانور بھی اب وہاں سے گذرنے کے لیے ہزار مرتبہ سوچنے پر مجبور ہیں۔یوں سڑکوں کے کنارے جمع شدہ کچروں کے ڈھیر سے نہیں لگتا ہے کہ یہ رہائشی علاقہ ہے۔ لیکن حقیقت یہی ہے کہ یہاں پر ان نفاست پسند افراد کی ایک تعداد موجود ہے جنہوں نے کئی مرتبہ ان جمع شدہ کچروں کے مسئلہ کو حل کرنے کے لیے کئی تدابیر اختیار کیں لیکن ہر مرتبہ ان کی تدبیریں ناکام ثابت ہوئیں۔  عوام میں ایک تعداد ایسی بھی ہے جو اپنے گھروں کے حدود کی صفائی ستھرائی برقرار رکھنے کے لیے جمع شدہ کچرہ محلہ کے نکڑوں اور راستوں پر اس کے مضر اثرات کے بارے میں سوچے بغیر پھینک آتے ہیں جس کے نتائج کے بارے میں سوچنے پر ہی رونگٹے کھڑے ہوجاتے ہیں۔ ایسے لوگوں کو اب محتاط رہنا اس وجہ سے ضروری ہوگیا ہے کہ اب اس سے نمٹنے کے لیے سرکاری افسران نے اقدامات شروع کردئیے ہیں۔ کچرہ نکاسی کے انتظامات کے بارے میں چاہے افسران کوئی حتمی شکل نہ دے سکیں لیکن عوام کو اس سے نجات دلانے کے لیے کچرہ پھینکنے والوں پر جرمانہ عائد کررہے ہیں جس کے بعد ایک امید کی کرن جاگ اٹھی ہے کہ سڑکوں کے کنارے بلاخوف وخطر کچرہ پھینکنے والوں پر قابوپانا ممکن ہوسکے گا۔ پڑوسی ضلع اڈپی میں ہیلتھ افسران اس طرح کی کارروائی شروع کرکے دیگر اضلاع کے لیے ایک مثال پیش کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔ تازہ خبروں کے مطابق اڈپی کے ہیلتھ انسپکٹر نے شہری حدود میں ایک ٹرک  ڈرائیور کے خلاف جرمانہ عائد کیا ہے جو سڑک کے کنارے کچرہ پھینک کر وہاں سے راہِ فرار اختیار کرنے کی کوشش میں تھا۔ اب تک مختلف افراد کے خلاف پچاس ہزار روپئے تک کا جرمانہ عائد کیا جاچکا ہے۔ میونسپل کمشنر آنند کالولی کر کا کہنا ہے کہ اس طرح سڑکوں کے کنارے کچرہ پھینکنے والوں کے خلاف اب سخت کارروائی کی جائے گی۔ 
    پڑوسی ضلع میں اس طرح کے جرمانہ کی ترکیب شہرِ بھٹکل میں آزمائی جائے تو یہاں کی سڑکوں پر جمع شدہ کچروں کے ڈھیر شاید آئندہ نظر نہ آئیں لیکن اس کے لیے افسران اور عوام دونوں کو اس کے لیے کمر بستہ ہونے کی اشد ضرورت ہے جس کے بغیر یہ اہم مسئلہ سلجھنے والا نہیں ہے۔ 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا