English   /   Kannada   /   Nawayathi

ایس۔400 میزائل سسٹم ترکی کی ضرورت ہے: میولود چاوش اولو

share with us

انقرہ یکم دسمبر2019(فکروخبر/ذرائع)ترکی کے وزیر خارجہ میولود چاوش اولو نے ترکی کے ایس۔400 میزائل سسٹم خریدنے  سے متعلق بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایس۔400 کی خرید ترکی کی ضرورت ہے۔

چاوش اولو نے ترکی کی فٹبال فیڈریشن  انتظامی کمیٹی کے رکن اور انطالیہ میں اسپین کے اعزازی قونصل جنرل حسن آقن جی اولو  کو اسپین کا شاہی  نشان پیش کئے جانے کی تقریب میں شرکت کی۔

تقریب  سے خطاب میں انہوں نے کہا ہے کہ ائیر ڈیفنس سسٹم کی خرید ترکی کی ضرورت ہے۔

انہوں نے کہا ہے کہ " امریکہ ہمیں ایس۔400 کی خرید سے باز رکھنے کی کوشش کر رہا ہے لیکن افسوس کے ساتھ کہنا پڑتا ہے کہ انہوں نے ہماری سرحد سے اپنے سسٹم کو پیچھے ہٹا لیا ہے ۔ جرمنی بھی پیچھے ہٹ گیا ہے۔ جرمنی ہٹا ہے تو ہالینڈ بھی ہٹ رہا ہے۔  اور اب اٹلی نے بھی SAMP-T کو ہٹانے کا اعلان کیا ہے۔

چاوش اولو نے کہا ہے کہ ہماری سرحدوں پر میزائل ائیر ڈیفنس سسٹموں، لانچر پیڈوں اور پیٹریاٹ  کی موجودگی  کے دورانیے میں توسیع کا اعلان کرنے  والا واحد ملک اسپین ہے۔ اسپین ترکی کا حقیقی دوست ہے اور اس کے لئے ہم اس کے شکر گزار ہیں۔

انہوں نے مزید کہا ہے کہ ترکی، اقوام متحدہ کے پلیٹ فورم سے تہذیبوں  کے اتحاد پروجیکٹ کو تازہ کرنے کے موضوع پر اسپین کے ساتھ مل کر کام کر رہا ہے۔

وزیر خارجہ میولود چاوش اولو نے کہا ہے کہ " ان شعبوں میں ہمارے سب سے زیادہ قابلِ بھروسہ  ممالک میں اسپین سر فہرست ہے"۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا