English   /   Kannada   /   Nawayathi

سعودی عرب نے جی ٹوئنٹی کا صدارت سنبھال لی

share with us

ریاض :یکم دسمبر2019(فکروخبر/ذرائع)سعودی عرب نے دنیا کے بیس بڑی معیشتوں کے گروپ جی ٹوئنٹی کی صدارت سنبھال لی ہے۔ سعودی عرب یہ منصب سنبھالنے والا عرب دنیا کا پہلا ملک ہے اور اگلے برس نومبر میں جی ٹوئنٹی کے سربراہی اجلاس کی میزبانی کرے گا۔ سعودی عرب میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں اور صحافی جمال خاشقجی کے قتل کے بعد خاصی تنقید ہوتی رہی ہے۔ خیال ہے کہ اس نئے اعزاز سے سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کو دنیا میں اپنی حکومت کا اثرورسوخ دکھانے کا موقع ملے گا۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا