English   /   Kannada   /   Nawayathi

کنداپور :  گنگولی کے قریب پیش آیا بھیانک سڑک حادثہ، بائک پر سوار دونوں افراد جاں بحق 

share with us

کنداپور: یکم دسمبر 2019(فکروخبر نیوز)  بائک اور ٹیمو کے درمیان پیش آئے تصادم میں دو افراد کے جاں بحق ہونے کی واردات کل رات مولی کٹے اہم شاہراہ 66پر پیش آئی ہے۔ جاں بحق ہونے والے افراد کی شناخت محمود حسن (45) اور عبدالرحیم (51) کی حیثیت سے کرلی گئی ہے۔ اطلاعات کے مطابق تیز رفتار ٹیمپو نے پیچھے سے بائک سے ایک موڑپر ٹکر ماردی۔ دونوں افراد حادثہ میں شدید زخمی ہوگئے۔ جائے حادثہ پر جمع لوگوں نے دونوں کو کنداپور کے نجی اسپتال منتقل کیا لیکن زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دونوں نے اپنی آخری سانسیں لیں۔بتایا جارہاہے کہ ٹیمپو بھٹکل سے جارہی تھی اور ایک موڑ پر جیسے ہی بائک نے موڑ لیا پیچھے سے ٹکر ماردی۔ دونوں کے پوسٹ مارٹم کے بعد نعشیں اہلِ خانہ کے سپرد کردی گئیں ہیں۔ 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا