English   /   Kannada   /   Nawayathi

 علی پبلک اسکول بھٹکل کے طالب علم عمیر ابن عبدالباسط حفیظ ریاستی سطح کے قرأت مسابقہ کے لیے منتخب 

share with us

بھٹکل 30/ نومبر 2019(فکروخبر نیوز)  ضلعی سطح پر ہوناور میں منعقد ہونے والے پرتیبھا کارنجی میں علی پبلک اسکول بھٹکل کے طالب علم ریاستی سطح کے قرأت مسابقہ کے لیے منتخب ہوئے ہیں۔ اسکول کے طالب علم عمیر ابن عبدالباسط حفیظ نے یہاں منعقد ہونے والے پرتیبھا کارنجی پروگرام کے قرأت سیکشن میں اپنے اسکول علی پبلک کی نمائندگی کرتے ہوئے اول مقام حاصل کیا اور اس کے ساتھ وہ ریاستی سطح کے مقابلوں کے لیے منتخب ہوئے جو عنقریب منعقد ہونے والے ہیں۔ اسکول کے ذمہ داروں نے فکروخبر کو بتایا کہ اس سے قبل وہ تعلقہ سطح کے پروگرام میں شریک ہوئے تھے او راپنے اسکول کی نمائندگی کرتے ہوئے اول مقام حاصل کیا اور ضلعی سطح کے مقابلوں کے لیے منتخب ہوئے تھے۔ اب ضلعی سطح میں اپنی بہترین کاردگی پیش کی اور ریاستی سطح کے لیے منتخب ہوئے۔ اسکول کے جنرل سکریٹری مولانا محمد الیاس ندوی اور جملہ اساتذہ نے انہیں مبارکباد پیش کرتے ہوئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا ہے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا