English   /   Kannada   /   Nawayathi

ایک بار پھر رو پڑے سابق وزیر اعلی کمار سوامی

share with us

بنگلور : 28نومبر2019(فکروخبر/ذرائع)سابق وزیر اعلی ایچ ڈی کمار سوامی نے انتخابی جلسہ کے دوران جذباتی ہو کر کہا کہ حالیہ لوک سبھا انتخابات میں منڈیا حلقہ کے لوگوں نے ان کے بیٹے نکھل کمار سوامی کو ہر اکر انہیں الگ تھلگ کر دیا ، ،آئندہ  ۵ دسمبر کو ہونے والے ضمنی انتخابات کے لئے وہ کے آرپیٹ کے جے ڈی ایس امیدوار بی ایل دیوراج کے لئے مہم چلا رہے تھے ، اس دوران خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ منڈیا کےلوگوں نے مجھے الگ تھلگ کر دیا ، میں نہیں چاہتا تھا کہ میرا بیٹا الیکشن لڑے ، لیکن آپ ہی لوگوں کے اصرار پر میں نے اپنے بیٹے کو میدان میں اتارا تھا ، یہ کہتے ہوئے کمار سوامی رو پڑے ، جے ڈی ایس کے نا اہل اراکین اسمبلی کے سی نارائن گوڑا کو اس وقت کے اسپیکر کے آر رمیش کمار کے نااہل قرار دینے سے  یہ سیٹ خالی ہوگئی تھی جہاں ۱۵ حلقوں سمیت ضمنی چناو ہو رہا ہے ، اس حلقہ کے کیکیری دیہات میں کمار سوامی نے ایک عام جلسہ کو خطاب کیا ، اپنے خطاب کے دوران روتے ہوئےکمار سوامی نے دھیمی آواز میں کہا کہ میں اس لئے نہیں رو رہا ہوں کہ اقتدار چلاگیا میں اس لئے رو رہا ہوں کہ اس وقت مجھے کن کن حالات سے گزرنا پڑا ، انہوں نے دوبارہ جذباتی ہو کر کہا کہ اس ریاست کے لوگوں کے ساتھ میں نے کیا غلط کیا تھا ؟ منڈیا پارلیمانی حلقہ سے کمار سوامی کے بیٹے اور جے ڈ ی ایس کے سربراہ ایچ ڈی دیوے گوڑا کے پوتے نکھل کو ہر اکر منڈیا والوں نے فلم اداکار امبریش کی بیوہ سمالتا کو کامیاب کیا تھا ، جنہوں نے آزاد امیداور کی حیثیت سے چناو لڑا تھا ، کمار سوامی نے کہا کہ وہ اس لئے فکر مند نہیں کہ ان کے بیٹے نے چناو ہارا لیکن منڈیا کے لوگوں نے ان کے ساتھ جو سلوک کیا جن پر وہ بھروسہ کرتے تھے ،اس سے وہ غم زدہ ہیں

  • DAILY SALAR

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا