English   /   Kannada   /   Nawayathi

مجلس اصلاح وتنظیم کے زیر اہتمام جلسہ سیرت النبی ﷺ کا انعقاد 

share with us

بھٹکل 28/ نومبر 2019(فکروخبر نیوز)  مجلس اصلاح وتنظیم بھٹکل کے زیر اہتمام جلسہ سیرت النبیﷺ و نعتیہ مظاہرہ کا انعقاد بروز بدھ بعد نمازِ عشاء بھٹکل کی تاریخی سلطانی مسجد کے احاطہ میں منعقد کیا گیا۔ پروگرام کا آغاز قرآن مجید کی تلاوت سے ہوا جس کے بعد مختلف اسکولوں اور مدارس کے طلباء نے اپنے اپنے اداروں کی نمائندگی کرتے ہوئے بہترین لب ولہجہ اور سریلی آواز میں مختلف شعراء کی منتخب نعتیں پیش کیں۔ تنظیم کے جنرل سکریٹری مولانا عبدالرقیب ایم جے ندوی نے تنظیم کا مختصراً تعارف پیش کرتے ہوئے تنظیم کے قیام کے پس منظر کو بیان کیا اور مہمانِ خصوصی کے ساتھ ساتھ دیگر مہمانوں کا بھی استقبال کیا۔ جلسہ میں شریک بطورِ مہمانِ خصوصی مولانا احمد عبیدالرحمن اطہر ندوی نے اپنے خطاب میں کہا کہ ہم

سیرت النبیﷺ کا مطالعہ کر اس کو عملی زندگی میں لانے کی کوشش کریں۔ ہمارا حال یہ ہے کہ ہم نے سیرت کو پڑھا ہی نہیں جبکہ دوسری کتابیں پڑھنے کے لیے ہمارے پاس وقت ہے۔ سیرت کی کتابیں رکھنے کے لیے ہماری پاس کوئی جگہ نہیں ہے اور ہمارے گھروں میں ایسی چیزیں رکھی ہوئیں ہیں جو ہماری لیے عذابِ جاریہ بنیں گی۔ مولانا نے اپنے خطاب میں کہا کہ ایمان میں سب سے بڑی چیز اس کے تقاضوں پر عمل کرنا ہے۔ بیان کے آخر میں چند اہم نکات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ معاشرہ میں ماحول کچھ اس طرح ہوگیا ہے کہ لوگ راتوں کو سونا چھوڑ کر دن کو سونا شروع کیے ہوئے ہیں۔ دعوتوں اور دیگر تقریبات کے نام پر راتیں جاگتے ہیں۔ ایک دور وہ بھی گذرا ہے کہ رات میں جاگنے والوں پر کوڑے برسائے جاتے تھے لیکن آج یہ امت کہا جارہی ہے کچھ پتہ نہیں چل رہا ہے۔ مولانا نے چار سفید اشیاء کو انسانی جسم کے لیے نقصاندہ بتاتے ہوئے اس سے حتی الامکان بچنے کی بھی نصیحت کی۔ مولانا نے کہا کہ آٹا، پالش کا چاول، شکر اور نمک یہ چار چیزیں جس طرح ہماری زندگی میں اثر انداز ہورہی ہیں اس کا اندازہ نہیں لگایا جاسکتا۔ اس کے ساتھ ساتھ بڑھتی بیماریوں پر تشویش کا بھی اظہار کیا۔ اس موقع پر اسٹیج پر مہتمم جامعہ اسلامیہ بھٹکل مولانا مقبول احمد کوبٹے ندوی، سلطانی مسجد کے صدر، مولانا محمد الیاس ندوی، صدر تنظیم جناب ایس ایم پرویز اور دیگر موجود تھے۔ 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا