English   /   Kannada   /   Nawayathi

علی پبلک اسکول بھٹکل میں بوائز سیکشن کے پہلے حافظِ قرآن عمیر ابن عبدالباسط حفیظ کی حفظ کی تکمیل پر منعقد ہوا پروگرام 

share with us


محرک اسلامیات نصاب حضرت مولانا ریاض الرحمن رشادی کے نام منسوب ہال کا بھی افتتاح عمل میں آیا 


بھٹکل 27/ نومبر 2019(فکروخبرنیوز) علی پبلک اسکول بھٹکل میں آج بعد نمازِ ظہرشہربنگلور کے مشہور عالمِ دین حضرت مولانا ریاض الرحمن رشادی رحمۃ اللہ علیہ کے نام منسوب ہال کے افتتاح اور علی پبلک اسکول بھٹکل کی تاریخ میں بوائز سیکشن میں اپنی پڑھائی کے دوران حفظ قرآن کی تکمیل کرنے والے پہلے خوش نصیب طالب علم عمیر ابن عبدالباسط حفیظ کی حفظ کی تکمیل پر ایک اعزازی پروگرام منعقد کیا گیا، پروگرام میں بطورِ مہمان حیدرآباد سے تشریف لانے والے ناظم امداد العلوم مولانا احمد عبیداللہ اطہر ندوی نے شرکت کی، حفظ کی تکمیل مولانا صادق اکرمی ندوی نے کی اور قاضی جماعت المسلمین بھٹکل مولانا ملا محمد اقبال ندوی نے دعا فرمائی۔ 
اسکول کے بانی مولانا محمد الیاس ندوی نے اپنے افتتاحی کلمات میں کہا کہ اکیڈمی اور اسکول کے بہت سے محسنین ہیں جنہیں ہم نے ہمیشہ یاد رکھا ہے۔ انہیں میں سے ایک قابلِ ذکر نام سابق امام وخطیب جامع مسجد سٹی بنگلور حضرت مولانا ریاض الرحمن رشادی رحمۃ اللہ علیہ ہیں جنہیں اکیڈمی سے بے پناہ محبت تھی۔ مولانا موصوف نے بھٹکل کا کئی مرتبہ دورہ کیا اور وہ حضرت مولانا عبدالباری بھٹکلی رحمۃ اللہ علیہ سے بہت قریب تھے۔ آج اکیڈمی کے زیر اہتمام اسلامیات کے نام جاری نصاب کے اصل محرک مولانا ریاض الرحمن صاحب تھے جن کی توجہات ہمیشہ ہمارے ساتھ رہیں۔وہ نہ صرف اس کام کے محرک تھے بلکہ اس کی تکمیل تک ہمیشہ اس کے لیے فکر مند بھی رہے۔ آج جس ہال میں ہم لوگ تشریف رکھے ہوئے ہیں ہمارے ذمہ داروں نے اسے ان کے نام سے موسوم کرنے کا فیصلہ کیا۔ مولانا محمد الیاس ندوی نے اپنے خطاب میں حفظ قرآن کی تکمیل کرنے والے طالب علم اور ان کے اساتذہ کو خصوصی مبارکبادی بھی پیش کرتے ہوئے کہا کہ آپ ان کی محنت کا اندازہ اس بات سے لگاسکتے ہیں کہ وہ اسکول کی تعلیم کے آغاز سے ایک گھنٹہ قبل اسکول پہنچتے ہیں اور ایک گھنٹہ تاخیر سے گھر جاتے ہیں۔ ان کے ساتھ ساتھ ان کے اساتذہ بھی اپنی قربانی پیش کررہے ہیں۔ 
اس موقع پر مہمان موصوف نے خوش نصیب طالب علم کی پڑھائی کے دوران حفظ کی تکمیل پر خوشی ومسرت کا اظہار کرتے ہوئے طالب علم سمیت اس کے اساتذہ اور اسکول انتظامیہ کو بھی مبارکباد پیش کی۔
ملحوظ رہے کہ پروگرام کا آغاز تلاوتِ قرآن مجید سے ہوا، جس کے بعد نعت پیش کی گئی۔ استقبالیہ کلمات اکیڈمک اڈوائزر مولانا عبدالباری دامدا ندوی نے پیش کیے اور نظامت کے فرائض مولانا عبدالنور فکردے ندوی نے بحسنِ خوبی انجام دئیے جس کے دوران انہوں نے حاضرین کی توجہ کئی اہم باتوں کی طرف  مبذول کرائی۔ انہو ں نے کہا کہ اعلیٰ تعلیم کے ساتھ ساتھ تربیت اصل مقصود ہے اور ہماری اس سلسلہ میں یہ کوششیں ہیں،سو فیصد کامیابی کا دعویٰ تو نہیں کرسکتے لیکن اپنی ذمہ داری سمجھتے اس کو ادا کرنے کے لیے کوششیں کررہے ہیں اور اللہ کی ذات سے امید ہے کہ وہ اس کو کامیابی سے ہمکنارفرمائے گا۔ 

 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا