English   /   Kannada   /   Nawayathi

بھٹکل حنیف آباد کے طلحہ کالونی کی خستہ حال سڑک کی مرمت مقامی نوجوانوں نے کرڈالی

share with us

بھٹکل 25/ نومبر 2019(فکروخبرنیوز)  یہاں حنیف آباد کے طلحہ کالونی جانے والی سڑک کئی سالوں سے اپنی خستہ حالی کی کی شکایت کررہی ہے۔ نہ صرف بارش کے موسم بلکہ عام حالات میں وہاں سے سواریوں کے لیے گذرنے میں بڑی پریشانی ہورہی ہے۔سڑک پر بڑے بڑے گڈھے موجود رہنے سے سواری ہچکولے کھاتے ہوئے بمشکل وہاں سے گذرتی ہے۔لیکن اس کے باوجود اس سڑک کا کوئی پرسانِ حال نہیں ہے۔ اب محلہ والوں نے سڑک کی تعمیر کا بیڑہ اٹھاتے ہوئے آج بہترین قدم اٹھایا اور تمام گڈھے بھر کر سواریوں کے لیے آسانی پیدا کردی۔ نوجوانوں نے خصوصی طور پر اس کام کا بیڑہ اٹھایا اور اس کو پایہ تکمیل تک پہنچایا جس کے بعد اب امید کی جاسکتی ہے کہ یہاں پختہ سڑک بننے میں دوبارہ قدم اٹھایا جاسکتا ہے۔ یادرہے کہ شہر بھٹکل میں نوجوانوں کی جانب سے اٹھایا جانے والا یہ پہلا قدم نہیں ہے بلکہ اس سے قبل محی الدین اسٹریٹ اور گلمی جانے والی سڑک کی بھی محلہ کے نوجوانوں نے مرمت کرکے دوسروں کے لیے مثال قائم کی تھی۔ عوام کا کہنا ہے کہ محسوس ایسے ہی ہورہا ہے کہ اب سڑک کی مرمت کا بیڑہ متعلقہ محلہ کے نوجوانوں کو ہی اٹھانا پڑے گا۔ 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا