English   /   Kannada   /   Nawayathi

ضمنی انتخابات میں شیواجی نگر کے کانگریس امیدوار رضوان ارشد کے مندر کے دورے پر سوشیل میڈیا صارفین نے جم کر کی تنقید 

share with us

بنگلورو 24/ نومبر 2019(فکروخبرنیوز) شیواجی نگر اسمبلی حلقے سے ضمنی انتخانات کے لیے کانگریس کے امیدوار رضوان ارشد کے مندر دورے پر شدید تنقید کا سلسلہ سوشیل میڈیا پر لگاتار جاری ہے۔ پرچہئ نامزدگی سے قبل مندروں کے دورے کی کچھ تصاویر سوشیل میڈیا پر وائرل ہوگئیں جس کے بعد ایک لمبی بحث کا سلسلہ چل پڑا۔ یہ پہلی مرتبہ نہیں ہے کہ کوئی مسلم امیدوار نے مندر کا دورہ کیا ہو لیکن رضوان ارشد کے دورے پر جتنی تنقید کی جارہی ہے شاید اس سے پہلے کسی پر تنقید کی گئی ہو۔ کچھ لوگوں نے اسے سیکولزم قرار دیا تھا لیکن جنہوں نے اسے سیکولزم قرار دیا ہے ان پر تنقید کی جارہی ہے۔ شیموگہ سے شائع ہونے والے آج کے انقلاب نامی اخبار نے فیس بک صارفین کے رد عمل کا تذکرہ کرتے ہوئے لکھا ہے کہ فیس بک صارف نصرا اللہ نے اپنے کمنٹ باکس میں کہا ہے کہ یہ مسلمان ہیں جنہیں دیکھ کر شرمائے یہود، ایسے لیڈر کو گمراہ مسلمان ہی ووٹ دے سکتے ہیں۔ منیر احمد نے اس حرکت کو بے وقوفی کہا ہے کہ جبکہ محمد عارف نامی شخص نے کہا ہے کہ دھوبی کا کتا گھر کا نہ گھاٹ کا۔ ابوبکر مالکی نے شعر میں تبصرہ کرتے ہوئے کہا ہے  ”نہ خدا ہی ملا نہ وصالِ صنم  نہ داھر کے رہے نہ دادھر کے رہے۔ اسی طرح سے مندر میں پرساد کے طور پر کیلا لیتے ہوئے دکھائی دے رہے رضوان ارشد کی تصویر پر محمد زین نامی شخص نے کہا کہ چند روپیوں اور ووٹ کی خاطر اپنا ایمان بچے رہے ہیں منافق ،  محمد ایوب نے تبصرہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ووٹ کے خاطر ایمان بیچنے والوں پر کوئی بھروسہ نہیں۔ محمد خالد نے لکھا ہے کہ جس راہ پر روشن بیگ گئے تھے اسی راہ پر رضاون ارشد بھی جارہے ہیں۔ 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا