English   /   Kannada   /   Nawayathi

آشریہ اسکیم، اب تک مکانات تعمیر کے لیے پہل نہیں کی گئی :  پرسنا کمار 

share with us

بنگلورو 24/ نومبر 2019(فکروخبر /ذرائع)  سابق وزیر اعلیٰ سدارامیا قیادت والی کانگریس حکومت نے بے گھر غریبوں کے لیے مکانات فراہم کرنے کامنصوبہ تیار کیا تھا۔ آشریہ اسکیم کے تحت شیموگہ کے لیے 4836مکانات منظور ہوئے جن میں 2300  افراد نے ای ایم ڈی بھی ادا کیا ہے لیکن اب تک مکانات تعمیر کے لیے پہل نہیں کی گئی ہے۔ یہ بات سابق رکن اسمبلی کے بی پرسنا کمار نے کہی۔ وہ ضلع کانگریس دفتر میں ضلع کانگریس صدر ایچ ایس سندریش کی جانب سے طلب کی گئی اخباری کانفرنس کے دوران بات کررہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ یہ مقامی رکن اسمبلی کے ایس ایشوروپا آشریہ کمیٹی کے صدر بھی ہیں۔ انہوں نے الزام عائد کیا ہے کہ رکن اسمبلی آشریہ اسکیم کے تحت مکانات تعمیر کے لیے دلچسپی نہیں دکھا رہے ہیں۔ ماضی میں وہ سلم علاقوں میں آباد غریبوں میں حق پتر فراہم کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے سلم علاقوں کے غیربوں کو بس کے ذریعہ بنگلور لٹے گئے تھے۔ ایشوروپا نے انتخابات سے قبل غریبوں کے لیے جو ہمدردی دکھائی تھی اب وہ ان میں نظر نہیں آرہی ہے۔ مکانات تعمیر کے لیے ٹنڈر تک طلب نہیں کیا گیا ہے۔ انہو ں نے مطالبہ کیا کہک آشریہ اسکیم کے تحت منظور شدہ مکانات تعمیر کے لیے فوری طور پر اقدامات کریں اگر تاخیر کی گئی تو کانگریس پارٹی کی جانب سے احتجاج کیا جائے گا۔ 

ذرائع :  ایس این بی 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا