English   /   Kannada   /   Nawayathi

ابنائے جامعہ، جامعہ اسلامیہ بھٹکل کا عمومی اجلاس

share with us

بھٹکل :23نومبر2019(فکروخبر/پریس ریلیز)الحمد للّٰہ ابنائے جامعہ، جامعہ اسلامیہ بھٹکل کا عمومی اجلاس ۲۳/ربیع الاول۱۴۴۱مطابق ۲۱/نومبر ۲۰۱۹ بروز جمعرات بعد نماز عشاء خوشحال شادی ہال میں منعقد ہوا۔

الحمدللّٰہ کنڈلور، گنگولی،شیرور ،مرڈیشور منکی، ولکی تینگین گنڈی اور مقامی ابناء کی کثیر تعداد موجود تھی، عشائیہ کے بعد جلسہ کی کاروائی شروع ہوئی تلاوت کلام اللہ اور نعت پاک کے بعد صدر ابناء نے تمہیدی کلمات اور حاضرین کا استقبال کیا اصل ایجنڈہ شروع کرنے سے پہلے موقعہ کی مناسبت سے سینئر ابناء، مہتمم جامعہ اسلامیہ بھٹکل مولانا مقبول صاحب ندوی نے اصلاح نفس اور موجودہ ملکی حالات میں علماء کی ذمہ داریوں کے تعلق سے مفید اور اہم باتیں پیش کرتے ہوے فرمایا کہ دوسروں کی اصلاح سے پہلے اپنی ذاتی زندگی ، گھریلو زندگی اور معاشرتی زندگی مثالی اور سنت نبوی کے مطابق نہیں ہوگی تو ہم دوسروں کو مؤثر طریقہ سے ہم اپنا پیغام نہیں پہچا سکتے اسلیے موجودہ حالات میں بڑے احتیاط کے ساتھ اپنی ذمہ داری کو سمجھتے ہوئے اپنے قدم کو آگے بڑھانے کی ضرورت ہے۔

اسکے بعد قدیم ابناء ، اور نائب قاضی مولانا عبد العظیم صاحب ندوی نے ابناء کی ابتدائی تاریخ اور اس وقت کے مختصر حالات اور کن مقاصد کی بنیاد پر ابناء کا قیام عمل میں آیا  اس پر روشنی  ڈالی -

اسکے بعد دستور ترمیم کمیٹی کنوینر مولانا انصار صاحب ندوی نے دستور کے سلسلے میں بنیادی باتوں کا تذکرہ کیا اور ترمیمات کی پیشی اور منظوری کے متعلق جملہ اصول و ضوابط سے آگاہ کیا اور دستور دفعات کی پیشی کے لیے مولانا رحمت اللہ صاحب کے حوالے کیا جسکو مولانا  نے بحسن و خوبی انجام دیا ، الحمد للّٰہ پرسکون ماحول میں جلسہ کی جملہ کاروائی اختتام کو پہونچی، اکثر دفعات بالاتفاق منظور کی گئی بعض دفعات اور شقوں پر حاضر اراکین نے کھل کر گفتگو کی اور بعض دفعات کو کثرت آراء کے ساتھ منظور کیا گیا، قریب بارہ بجے سکریٹری ابناء کے شکریہ کلمات اور دعائیہ کلمات پر  نشست کا اختتام ہوا- والسلام

رپورٹ عام اجلاس برائے دستور ترمیمات

سکریٹری ابنائے جامعہ، جامعہ اسلامیہ بھٹکل

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا