English   /   Kannada   /   Nawayathi

سعودی عرب نے فوری ویزا سروس شروع کرنے کا اعلان کردیا

share with us

ریاض:21نومبر2019(فکروخبر/ذرائع) سعودی عرب نے آئندہ ماہ چھوٹے کاروباری افراد کے لیے فوری ویزا سروس شروع کرنے کا اعلان کردیا۔

غیرملکی خبررساں ادارے سعودی عرب نے آئندہ ماہ دسمبر میں فوری ورک ویزا سروس شروع کرنے کا اعلان کیا ہے، ویزا سروس شروع کرنے کا مقصد چھوٹے کاروباری افراد کو مملکت میں کاروبار کے لیے مدد فراہم کرنا ہے۔

لیبر اور سوشل ڈیولپمنٹ کے وزیر احمد ال راجھی نے کہا ہے کہ یہ ویزا پروگرام نوجوان سعودی شہریوں سمیت دیگر ممالک کے تاجروں کو چھوٹے کاروبار کھولنے، معاشی نمو کو فروغ دینے اور کاروباری توسیع کے منصوبوں کو تیز کرنے کے قابل بنائے گا اور سعودی عرب کی ترقی پر مثبت اثرات مرتب کرے گا۔

اجلاس کے دوران ال راجھی نے کہا کہ وزارت چھوٹے کاروباری مالکان کے لیے کاروبار کا ایک جامع مجموعہ فراہم کرے گی، اس سے ابتدائی ایام میں کاروبار کے استحکام اور تسلسل کو برقرار رکھنے میں مدد ملے گی۔

سعودی وزیر نے کہا کہ ہم نے تارکین وطن مزدوروں کے لیے چھوٹے کاروبار کی ضروریات کا تعین کرنے کے لیے متعدد وسیع مطالعات کیے ہیں جس سے نئی ویزا سروس ان کی ضروریات کو پورا کرسکے گی۔

انہوں نے کہا کہ وزارت ابھرتے ہوئے منصوبوں پر خصوصی اہمیت دیتی ہے، اس نے ملک کی معیشت کو ترقی دینے، نوجوان سعودیوں کے لیے ملازمت کے مواقع پیدا کرنے اور ملازمت کی منڈی میں ان کو بااختیار بنانے میں اپنے کردار کے ایک حصے کے طور پر دیکھ رہے ہیں۔

اس سے قبل وزارت محنت و سماجی ترقی نے حال ہی میں قائم ہونے والے کاروباری اداروں کی سالانہ نمو میں اضافہ کرنے کی کوششوں کے ایک حصے کے طور پر قائم کاروباری افراد کے لیے ویزا سروس کا آغاز کیا جو پھیلنے کے عمل میں ہیں۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا