English   /   Kannada   /   Nawayathi

ہم نے کسی ممنوع اسلحے یا ایمونیشن کا نہ تو استعمال کیا اور نہ ہی کر سکتے ہیں: آقار

share with us

انقرہ:21نومبر2019(فکروخبر/ذرائع)ترکی کے وزیر دفاع حلوصی آقار نے کہا ہے کہ عراق کے شمال میں کئے گئے آپریشن پنجہ کے دوران اس وقت تک  185 دہشت گردوں کو غیر فعال بنایا جا چکا ہے۔

ایجنڈے کے بارے میں جاری کردہ بیانات میں حلوصی آقار نے کہا ہے کہ شام میں آپریشن چشمہ امن کے نتیجے میں تقریباً 4 لاکھ شامی مہاجرین اپنے وطن واپس لوٹ گئے ہیں اور علاقہ عمومی طور پر دہشت گردی سے صاف کیا جا چکا ہے۔

آقار نے کہا ہے کہ آپریشن چشمہ امن کے ذریعے اس وقت تک 1200 کے لگ بھگ دہشت گردوں کو غیر فعال بنایا جا چکا ہے۔

انہوں نے کہا ہے کہ " ہم نے بین الاقوامی قانون اور سمجھوتوں میں ممنوع قرار دئیے گئے کسی بھی اسلحے یا ایمونیشن کا نہ تو استعمال کیا اور نہ ہی کر سکتے ہیں۔ دہشت گرد وں کی طرف سے چھوٹی موٹی چھیڑ خانیاں جاری  ہیں  لیکن  سلیپنگ سیلوں سمیت عمومی معنوں میں اس وقت علاقہ دہشت گردی سے صاف حالت میں ہے۔"

آقار نے کہا ہے کہ "ہم امریکہ اور روس کے ساتھ مذاکرات کو بھی ایجنڈے پر لا رہے ہیں۔ آپریشنوں کی مدد سے 4 ہزار 300 مربع کلو میٹر  علاقہ اور 600رہائشی مراکز کو کنٹرول میں لے لیا گیا ہے اور 'ایم4' موٹر وے پر چیک پوسٹیں تعمیر کی گئی ہیں"۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا