English   /   Kannada   /   Nawayathi

نیٹو کا نیا کاروائی مرکز خلا ہو گا، سیکرٹری جنرل نیٹو

share with us

  برسلز:21نومبر2019(فکروخبر/ذرائع)نیٹو کے سیکرٹری جنرل ینز اسٹولٹن برگ  کا کہنا ہے کہ ہم نے خلاء کو نئے کاروائی مرکز کا درجہ دینے کا فیصلہ کیا ہے۔

بیلجین دارالحکومت  برسلز میں  منعقدہ  نیٹو کے وزراء خارجہ کے اجلاس کے بعد بیانات دینے والے  اسٹولٹن برگ  کا کہنا تھا کہ تمام تر اتحادی ممالک کے درمیان باہمی اتفاق کے  مشترکہ سلامتی کے لیے  ایک ناگزیر عنصر ہونے پر  مطابقت طے پا گئی ہے،  ہمارے درمیان بعض فرق موجود ہیں  تا ہم اس کے باوجود مشترکہ طور پر ہم کہیں زیادہ طاقتور ہیں۔

نیٹو کے وزراء خارجہ کی جانب سے میثاق  کے مستقبل سے متعلق اہم فیصلے کرنے کیے جانے کا ذکر کرنے والے اسٹولٹن برگ نے بتایا کہ " ہم نے خلا کو بری، فضائی اور بحری سمیت سائبر کاروائیوں کے  مرکزی مقام کی حیثیت دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ "

خلاء کے روز مرہ اور عسکری امور کے لیے اہم ہونے  پر زور دیتے ہوئے سیکرٹری جنرل  کا کہنا تھا کہ یہ مقام پر امن مقاصد کی حد تک  حملوں کے لیے بھی استعمال کیا جا سکتا ہے۔

انہوں نے  اس جانب توجہ مبذول کرائی ہے کہ ہمارے سیٹ لائٹس بھی حملوں کا نشانہ بن سکتے ہیں جس سے خبر رسانی کی خدمات  متاثر  ہو سکتی ہیں، خلا بیک وقت میثاق کے لیے دفاعی امور میں کلیدی اہمیت کا بھی حامل ہے، یہ مقام خفیہ معلومات کو یکجا کرنے اور میزائلوں کا تعین کر سکنے کی طرح کے شعبہ جات میں اہم کردار ادا کر رہا ہے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا