English   /   Kannada   /   Nawayathi

وزیر اعلی کی طرف سے خفیہ محکمہ کا سیاسی حریفوں پر نظر رکھنے کے لئے استعمال ، الیکشن کمیشن سخت برہم

share with us

بنگلور:21نومبر2019ایسے  مرحلے میں جبکہ ریاستی اسمبلی کے 15 حلقوں کے ضمنی انتخابات کیلئے سیاسی جنگ کافی زوروں پر ہے تمام سیاسی جماعتوں سے امیدوار میدان میں اتر چکے ہیں، یہ بات سامنے آئی ہے کہ وزیراعلی کی طرف سے اپنے سیاسی حریفوں پر نظر رکھنے کے لئےمحکمہ انٹیلی جنس کا بیجا استعمال کیا جارہا ہے اور اس سرکاری محکمے کو وزیراعلی نے بی جے پی کا آلہ کار بنا دیا ہے

   مختلف سیاسی جماعتوں کے امیدواروں کی طرف سے سے نامزدگیوں کے اندراج کے مرحلے میں  کس سیاسی پارٹی کے لیڈر شرکت کر رہے تھے اور ان کی کیا سرگرمیاں رہی ہیں محکمہ انٹیلی جنس کو اس کے او پر نظر رکھنے کی اوپر سے ہدایت دی گئی تھی

  ریا ستی چیف الیکٹورل آفیسر سنجیو کمار نے اس حرکت کو غلط قرار دیتے ہوئے محکمہ انٹیلی جنس کے افسروں کو متنبہ کیا  ہے کہ اگر ان لوگو ں  نے کسی سیاسی پارٹی کے لئے آلہ کار بن کر کام کیا تو اس پر الیکشن کمیشن کو مداخلت کرنی پڑے گی گی

چونکہ ریاست کا خفیہ محکمہ  وزیراعلی کے ماتحت ہے اس لیے ان کی طرف سے یہ ہدایت دی گئی ہے کہ ریاست کی سیاسی سرگرمی کے متعلق مکمل اطلاعات مہیا کرائی جائیں

   عموما انٹیلیجنس کی طرف سے سیاسی حالات پر ہمیشہ ہی نظر رکھی جاتی ہے اور اس کی اطلاع وزیر اعلی اور اعلی افسروں کو دی جاتی ہے لیکن انتخابات کے دوران  اس محکمہ کو غیر جانبدار رہتے ہوئے کام کرنے کے لیے الیکشن کمیشن کی طرف سے ہدایت ہوتی ہے اس کے باوجود بھی وزیراعلی ایڈی یورپا  کی طرف سے تمام سیاسی جماعتوں کی طرف سے امیدواروں کی نامزدگی پر نظر رکھنے اور ان میں شامل ہونے والے مختلف سیاسی رہنماؤں کے بارے میں معلومات مہیا کرانے کی جو ہدایت دی گئی ہے اس پر کمیشن نے سخت برہمی کا اظہار کیا ہے

  بتایا جاتا ہے کہ چیف الیکٹورل آفیسر سنجیو کمار نے محکمہ انٹیلی جنس کے ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل آف پولیس سے رابطہ کرکے کمیشن کی طرف سے برہمی کا اظہار کیا اور انہیں ہدایت دی کہ جب تک ریاست میں ضمنی انتخابات کا عمل مکمل نہیں ہو جاتا ریاست کی سرگرمیوں کے متعلق انٹیلیجنس کی کوئی بھی رپورٹ وزیراعلیٰ کو نہیں دی جانی چاہیے

   کمیشن کی کارروائی سے اپنے سیاسی حریفوں پر نظر رکھنے کی ایڈی یورپا کی کوشش کو زبردست دھچکا پہنچا ہے نہ صرف ان سیاسی حریفوں پر جو پارٹی کا مقابلہ کر رہے ہیں بلکہ ان سیاسی حریفوں پر بھی جو پارٹی کے اندر ہی وزیراعلی کی پوزیشن کو کو کمزور کرنے میں لگے ہوئے ہیں

  کمیشن نے ہدایت دی ہے کہ 9 دسمبر کو ووٹوں کی گنتی کا عمل پورا ہونے تک انٹیلیجنس کی کوئی بھی رپورٹ وزیر اعلی کو نہیں دی جائے گی

   بتایا جاتا ہے کہ ریاستی حکومت کی طرف سے ضمنی انتخابات کے دوران خفیہ محکمہ کا سیاسی حریفوں پرنظر رکھنے کے لئے  کیے جارہے غلط استعمال کے خلاف مرکزی الیکشن کمیشن سے اپوزیشن پارٹیوں کی شکایت کے بعد ریاستی چیف الیکٹورل آفیسر کو مرکز سے یہ ہدایت دی گئی گئی اور خفیہ محکمہ کو واضح طور پر کہاگیا ہے کہ انتخابی عمل مکمل ہونے تک خفیہ مقامی کوئی رپورٹ ایڈی یورپا  کو نہ دے اس دوران یہ بات سامنے آئی ہے کہ گزشتہ رات خفیہ محکمہ نے ۱۵ اسمبلی حلقوں کی صورتحال کے متعلق تفصیلی رپورٹ وزیراعلی کو سونپ دیں اور انہیں واضح طور پر بتایا ہے کہ 15 اسمبلی حلقوں میں سے بی جے پی کتنی سیٹوں پر کامیاب ہوسکتی ہے اور اگر اسے زیادہ سیٹوں پر کامیاب ہونا ہے تو کیا کرنا پڑے گا اس رپورٹ کے متعلق اپوزیشن پارٹیوں کی شکایت کے فورا بعد کمیشن نے مداخلت کرتے ہوئے آئندہ کوئی رپورٹ وزیر اعلی کو مہیا نہ کروانے کی ہدایت جاری کی ہے

DAILYSALAR

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا