English   /   Kannada   /   Nawayathi

میز سے لے کر میدان میں ہر جگہ پر دشمن کو گھٹنے ٹیکنے پر کر رہے ہیں مجبور

share with us

انقرہ :21نومبر2019(فکروخبر/ذرائع)صدر رجب طیب ایردوان کا کہنا ہے کہ حالیہ چند برسوں میں شام، عراق، مشرقی بحیرہ روم، پناہ گزینوں اور دیگر متعدد معاملات میں حاصل کردہ نتائج ایک بڑی کامیابی میں شمار ہوتے ہیں۔

صدر ایردوان نے آق پارٹی کے مرکزی دفتر میں منعقدہ اجلاس سے خطاب میں کہا کہ ترکی اس وقت سلامتی سے لیکر اقتصادیات تک متعدد محاذ پر بیک وقت بقا کی جنگ لڑ رہا ہے۔ ان خطرات سے نمٹنے میں ہمیں کسی قسم کی دشواری کا سامنا نہیں ہے۔ چاہے مذاکرات کی میز پر ہو یا پھر میدان میں ہم وطن و ملت کے مستقبل کے لیے خطرہ تشکیل دینے والی ہر چال کو ناکام بنا رہے ہیں۔ دہشت گردوں کو ہمارے سامنے کھڑا کیا جا رہا ہے جنہیں ہمیں روندتے ہوئے اپنے سفر پر کار بند ہیں۔ بیرونی طاقتیں ہماری معیشت پر حملے کر رہی ہیں ہم قلیل مدت میں ان کو پسپا کرتے ہوئے آگے بڑھ رہے ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ گزشتہ چند برسوں کے اندر ہم نے خطے میں کامیابیوں کی متعدد داستانیں رقم کی ہیں۔ ہمارے سامنے بیش بہا مسائل کھڑے کرتے ہوئے ہمیں گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کرنے کی منصوبہ بندی کرنے والے ہمارے وطن کی حاصل کردہ کامیابیوں کے سامنے اپنی حیرانگی کو پوشیدہ رکھنے سے بھی قاصر ہیں۔ ان کو پسپا کرنا ہمارے لیے عظیم ترین اعزاز ہے۔

صدر نے بتایا کہ سال 2020 میں شرح سود میں مزید گراوٹ آئے گی، اب زر مبادلہ کے بجائے مقامی کرنسی کی ترویج کا وقت آ گیا ہے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا