English   /   Kannada   /   Nawayathi

میسور :  آر ٹی او میں دلالوں کے لیے دروازے بند 

share with us

میسور 20/ نومبر 2019(فکروخبر/ذرائع ) میسور رنگ روڈ پر واقع آرٹی او مشرقی زون کی ٹرانسپورٹ آفیسر کے ایس سانوؤندریا اور ڈپٹی آر ٹی او شفیع اللہ خان کے اعلانیہ کے مطابق آر ٹی او اور آفس میں ابھی تک خود کو بروکرس اور دلال بتلاکر کام کاج کے لیے آفس آنے والوں کے ٹرانسپورٹ سے متعلق ڈرائیونگ لائسنس، رجسٹریشن، آرسی وغیرہ بنواکر دینے کے لیے افزود رقم حاصل کرکے عوام کو چکر لگوانے والے دلالوں کے لیے ہمیشہ دروازے بند کردئیے گئے ہیں۔ ابھی صرف آن لائن کے ذریعہ تمام کام کاج انجام پائیں گے۔ آفس میں خود کام کاج کو لے کر آنے والے سیدھے آر ٹی او اور سپرنڈنٹ ہو یا انسپکٹروں سے رابطہ کرسکتے ہیں۔ کا کاج کے لیے اپنی عرضیاں آن لائن www.paravahan.gov.inکے ذریعہ مطلوبہ عرضیوں کے لیے دستاویزات کی تفصیلات حاصل کرکے عرضی داخل کرسکتے ہیں۔ آفس کے نوٹیس بورڈ پر کس کام کے لیے کتنی فیس ادا کرنا ہوگا وہ دیگر تفصیلات بھی شائع کردی گئی ہیں۔ اگر عرضی دار خود نہ آسکے تو اپنا دستخط اور اتھورائزیشن لیٹر کے ساتھ عرضی داخل کرکے اپنا کام پورا کروالے سکتے ہیں۔ اپنی کسی دوست احباب کے ذریعہ افزود تفصیلات کی ویب سائٹ پر بھی ضروری تفصیلات حاصل کرسکتے ہیں۔ عرضی ساتھ پوسٹل اسٹامپ کا لفافہ بھی منسلک کرنا ہوگا تاکہ اسپیڈ پوسٹ کے ذریعہ عرضی دار کو اس کا منظور کردہ دستاویزات روانہ کیا جاسکے۔ 

 

ذرائع  :  ایس این بی

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا