English   /   Kannada   /   Nawayathi

سابق اسپیکر رمیش کمار نے نااہل رکن اسمبلی شنکر کی پول کھول دی 

share with us

بنگلورو 20/ نومبر 2019(فکروخبر/ذرائع)  ریاستی اسمبلی کے سابق اسپیکر کانگریس رکن اسمبلی نے ہاویری میں ایک اجلاس سے خطاب کے دوران ہاویری کے سابق رکن اسمبلی او رموجودہ ضمنی انتخابات میں بی جے پی کے امیدوار آر شنکر کی پول کھول کر رکھ دی۔ اپنے خطاب میں انہو ں نے آر شنکر پر کئی ایک الزامات لگائے۔ رمیش کمار نے کہا کہ نااہل قرار دئیے گئے کانگریس رکن اسمبلی آر شنکر کے جے پی سے پہلے منتخب ہوئے تھے اور اس کے بعد وہ کانگریس پارٹی میں شامل ہوئے۔ بس میں سوار ہونے سے قبل سیٹ پانے رومال ڈال کر سیٹ محفوظ کرلی اور سیٹ پر بیٹھنے کے بعد کہنے لگے یہ سیٹ میری ہے۔ شریمان نے ہمارے ساتھ شامل ہونے کی درخواست دی او رہمارے ساتھ شامل ہوئے اب پرانا گھر چھوڑ کر نئے گھر میں آکراپنے سمسکار کے لیے تیاری کررہے ہیں۔ ہم نے انہیں اسمبلی میں نمائندگی دی۔ بنگلور سے رانی بنور آنے جانے والے شنکر طیارے میں سوار ہوکر ممبئی پہنچے۔ جب تالی باندھی جاتی ہے تو پھر بیاہ مکمل ہوجاتا ہے۔ پھر اس بیاہتا کے ساتھ سنسار چلانا پڑتا ہے۔ لیکن سنسار چلانے کے بدلے وہ اسے چھوڑ کر بھاگ گئے۔ رمیش کمار رانی بنور میں کانگریس کے اجلاس سے خطاب کررہے تھے اور نااہل قرار دئیے گئے رکن اسمبلی شنکر کی خوب ہجو اور کہا کہ رانی بنور کے آپ لوگ کیسے خوش قسمت ہیں۔ کیا آپ کو کوئی اور نہیں ملا تھا جو آپ لوگوں نے انہیں کامیاب بنادیا تھا۔ 

ذرائع :  ایس این بی

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا