English   /   Kannada   /   Nawayathi

کرپشن میں ملوث سرکاری افسران کو 55 سال قید کی سزا

share with us

ریاض:20نومبر2019(فکروخبر/ذرائع)سعودی عرب کی حکومت نے کرپشن، رشوت ستانی اور عہدے کا ناجائز استعمال کرنے والے 18 سرکاری افسران کو 55 سال قید کی سزا سنادی۔

سعودی پریس ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق پبلک پراسیکیوشن کی جانب سے جاری ہونے والے اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ ’کرپشن میں ملوث افراد کے خلاف عدالتوں میں 700 سے زائد ثبوت و شواہد یپش کیے گئے‘۔

اعلامیے کے مطابق حکومت نے رشوت ستانی، عہدے کے ناجائز استعمال اور کرپشن کرنے والے سرکاری افسران کو کڑی سزا دینے کا مطالبہ کیا۔ پریس ایجنسی کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ عدالت کی جانب سے سزایافتہ قرار دیے جانے والے سرکاری افسران میں ایک شخص مملکت کے اہم ادارے میں اعلیٰ عہدے پر فائز ہے جس نے اپنے منصب کا ناجائز استعمال کرتے ہوئے تاجر سے تحائف بطور رشوت اور ذاتی مفادات حاصل کیے۔

پراسیکیوشن اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ ’عدالت میں ثبوت پیش کیا گیا کہ سرکاری عہدیدار نے تاجر سے سہولیات حاصل کر کے جعلی کاغذات بھی بنا کر دیے، جج نے جرم ثابت ہونے پر اعلیٰ عہدیدار کو 16 سال قیل اور جرمانے کی سزا سنائی‘۔ عدالت نے سرکاری عہدیدار کے ساتھ غیر قانونی طریقے سے لین دین کرنے والے تاجر کو 16 سال قید کی سزا سنائی۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا