English   /   Kannada   /   Nawayathi

غزہ :اسرائیلی جنگی جرائم کی تحقیقات کے لیےعالمی عدالت میں درخواست دائر

share with us

غزہ:19نومبر2019(فکروخبر/ذرائع)فلسطین میں انسانی حقوق کے لیے کام کرنے والے ایک گروپ نے غزہ کی پٹی میں گذشتہ ہفتے اسرائیلی فوج کے ہاتھوں انسانیت کے خلاف سنگین جرائم کے واقعات کی تحقیقات کے لیے عالمی فوج داری عدالت میں ایک درخواست دائر کی گئی ہے۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق فلسطینی انسانی حقوق گروپ کی طرف سے دی ہیگ میں قائم بین الاقوامی فوج داری کی پراسیکیوٹر جنرل فاتو بنسوڈا کے دفتر میں ایک درخواست جمع کرائی گئی ہے جس میں گذشتہ ہفتے غزہ کی پٹی پر مسلط کی گئی بمباری اور انسانیت کے خلاف جرائم کے واقعات کی تفصیلات بیان کی گئی ہیں۔ عدالت میں دائر کردہ درخواست میں کہا گیا ہے کہ اسرائیلی فوج غزہ کی پٹی میں سنگین نوعیت کے جنگی جرائم کی مرتکب ہوئی ہے۔ قابض فوج نے بے گناہ فلسطینی بچوں اور خواتین کو وحشیانہ بمباری میں شہید کیا ہے۔

درخواست میں عالمی عدالت انصاف سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ غزہ کی پٹی پراسرائیلی ریاست کے جرائم کی تحقیقات کی جائیں اور جرائم میں ملوث اسرائیلی فوجی اور سیاسی لیڈر شپ کے خلاف بین الاقوامی قوانین کے مطابق سخت کارروائی کی سفارش کی جائے۔

خیال رہے کہ گذشتہ ہفتے اسرائیلی فوج نے غزہ کی پٹی پر تین روز تک جاری رہنے والی جارحیت کے دوران 37 فلسطینی شہید اور 111 فلسطینی زخمی کردیے تھے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا