English   /   Kannada   /   Nawayathi

نااہل اراکین کو ٹکٹ دینے پر بی جے پی میں بغاوت کے آثار

share with us

بنگلور19؍نومبر2019(فکروخبر/ذرائع) 5 دسمبر کو ہونے والے ریاستی اسمبلی انتخابات کے لئے نامزدگی داخل کرنے کی آخری دن تک بھی تینوں بڑی سیاسی پارٹیوں میں امیدواروں کے انتخاب کو لے کر ناراضگی پوری طرح سے ابھی دور نہیں ہوئی ہےاوراسے پارٹی لیڈر پوری طرح سے دور نہیں کر پائے ہیں اور اب بھی ناراض لیڈروں کو منانے کی کوشش جاری ہے وزیراعلی بی ایس اےڈی یوروپا اور پارٹی کے دیگر قائدین نے اتوار کی رات دیر گئے تک ناراض پارٹی لیڈروں کو منانے کی اپنی کوشش جاری رکھیں بلگام کے سلسلے میں بی جے پی کو سب سے زیادہ ناراضگی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔
اکھنی میں اتوار کی رات نائب وزیراعلی لکشمن سوادی ،ریاستی وزیر جگدےشٹررکن کونسل مہانتیش کونگی مٹھ  بی جے پی کارکنوں کی برہمی کا سامنا کرنا پڑرہا ہے بی جے پی اراکین آخری وقت تک اتھنی حلقے سے لکشمن سوادی کو ٹکٹ دینے کی ان کی مانگ کررہے اور کہہ رہے تھے کہ جو انتخابی مہم کے دوران نااہل رکن اسمبلی مہیش کمٹلی کے حق میں انتخابی مہم میں حصہ نہیں لیں گے۔ انہوں نے یہ سوال اٹھائے  کہ جن لوگوں نے گزشتہ اسمبلی اور پارلیمانی انتخابات میں وزیراعظم مودی اوروزیراعلی ایڈی یوروپا پر سخت تنقید کی ہے اب وہ ان لوگوں کے حق میں ووٹ کس جذبے کے ساتھ دے سکتے ہیں ۔ گوکاک حلقہ سے بی جے ی کا ٹکٹ نہ ملنے پر اشوک پجاری کافی ناراض ہیں اور انہیں منانے کی کوششیں ہیں۔ اشوک پجاری نے برہم ہوکر پیر کے دن جے ڈی ایس امیدوار کی حیثیت سے نامزدگی کاغذات داخل کردئیے ہیں۔ رانی بنور حلقہ میں بھی ارون کمار کو ٹکٹ دئیے جانے پر بسواراج کیلاگار کے حامیوں نے بی جے پی لیڈروں کے آگے پر زور مظاہرہ کیا اور ایڈی یوروپا کا گھیراؤ کرنے کی کوشش کی تھی۔ ایڈی یوروپا کا دعویٰ ہے کہ انہو ں نے ناراض پارٹی ورکرس کو منالیا ہے مگر پارٹی میں ناراضگی اب بھی نظر آرہی ہے۔ وجئی نگر حلقہ میں بھی بی جے پی لیڈروں کی ناراضگی دور کرنے ریاستی وزیر بی سری راملو نے اپنی کوشش اب بھی جاری رکھی ہے۔ نامزدگیوں کے داخلہ کے ساتھ ہی بی جے پی نے اپنے امیدواروں کے حق میں انتخابی مہم چلانے اسٹار لیڈروں کی فہرست جاری کردی ہے۔ اس فہرست میں فلم اداد جگیش، اننت کمار ہیگڈے، تیجسوی سوریہ کے نام نظر نہ آنے سے بی جے پی ورکرس نے بھی ناراضگی ظاہر کی ہے۔ 

 

ذرائع  : ایس این بی

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا