English   /   Kannada   /   Nawayathi

یو اے ای، 7 بچے جاں بحق، ماں بے گناہ قرار

share with us

دبئی: متحدہ عرب امارات کی ریاست فجیرہ میں بنگلے میں آگ بھڑک اٹھی تھی جس کے نتیجے میں 7 بچے جاں بحق ہوگئےتھے، عدالت نے ماں کو بے گناہ قرار دے دیا۔

خلیج ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق متحدہ عرب امارات کی ریاست فجیرہ میں افسوسناک واقعہ پیش آیا تھا جس کے نتیجے میں 7 معصوم بچے جاں بحق ہوگئے تھے، عدالت نے کیس مکمل کرتے ہوئے ماں کو باعزت بری کردیا۔

رپورٹ کے مطابق بنگلے میں آتشزدگی کے وقت ماں دوسرے کمرے میں سو رہی تھیں اور ان کے دوسرے بچے خوفناک آتشزدگی کے نتیجے میں زندگی کی بازی ہار گئے تھے۔

خاتون نے عدالت میں موقف اختیار کیا تھا کہ جب یہ افسوسناک واقعہ پیش آیا وہ گھر میں موجود تھیں لیکن دوسرے کمرے میں سو رہی تھیں۔

اماراتی خاتون کا کہنا تھا کہ بنگلے میں آگ علی الصبح 4 بجکر 45 منٹ پر لگی، اس وقت میں باہر کیسے ہوسکتی ہوں میں گھر میں ہی موجود تھیں۔

خاتون کا کہنا تھا کہ جب آگ لگی تو تھوڑی دیر بعد مجھے کچھ جلنے کی بدبو محسوس ہوئی اور میں بچوں کو بچانے کے لیے کمرے کی جانب سے دوڑی تاہم میں ناکام رہی۔

عدالتی ریکارڈ کے مطابق جب گھر میں آگ لگی اس وقت چار لڑکے اور تین لڑکیاں جن کی عمریں 5 سے 15 برس کے درمیان تھیں وہ دوسرے کمرے میں سو رہے تھے۔

عدالتی ریکارڈ کے مطابق فائر بریگیڈ کی گاڑیاں جائے وقوعہ پر فوری طور پر روانہ ہوئیں لین اس وقت بہت دیر ہوچکی تھی۔

آتشزدگی کے نتیجے میں جاں بحق بچوں کی شناخت دو جڑواں بہنوں سارا اور سمیا 5 سالہ، علی 9 سالہ، شیخہ 10 سالہ، احمد 11 سالہ، خلیفہ 13 سالہ، شوق 15 سالہ تھے جبکہ بچوں کے والد کا انتقال کچھ عرصہ قبل ہوگیا تھا، مذکورہ گھر کا نام رول دھادنا ولیج تھا۔

تحقیقاتی رپورٹ کے مطابق مذکورہ واقعہ جنوری 2018 میں پیش آیا، جس کمرے میں بچے سو رہے تھے وہاں آگ شارٹ سرکٹ کے نتیجے میں لگی، ائیرکنڈیشن سے اٹھنے والے شعلے نے پورے کمرے کو اپنی لپیٹ میں لیا

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا