English   /   Kannada   /   Nawayathi

سال 2020، دنیا کے سب سے خطرناک ممالک ویب ڈیسکویب ڈیسک 18 نومبر 2019

share with us

واشنگٹن:19نومبر2019(فکروخبر/ذرائع)سال 2020 میں دنیا کے سب سے خطرناک ممالک کا نقشہ جاری کردیا گیا۔سیکیورٹی اسپیشلسٹ انٹرنیشنل (ایس او ایس) کی جانب سے جاری کردہ نقشے کے مطابق لیبیا، صومالیہ خطرناک ترین ممالک ہیں اور افغانستان، وینزویلا جانے میں بھی احتیاط برتی جائے۔

میل آن لائن کی رپورٹ کے مطابق سال 2020 میں دنیا کے سب سے خطرناک ممالک کا نقشہ جاری کیا گیا ہے جس کے مطابق لیبیا اور صومالیہ خطرناک ترین ممالک ہیں جبکہ نوردک مقامات محفوظ ہیں۔

رپورٹ کے مطابق ناروے، فن لینڈ اور آئس لینڈ طبی مقاصد، سیکیورٹی اور حادثات کے لحاظ سے محفوظ ترین ملک ہیں، سوئیڈن اور گرین لینڈ بھی محفوظ ترین ممالک میں شمار ہوتے ہیں۔

ایس او ایس کے مطابق جن ممالک میں میڈیکل کے ایشوز ہیں ان میں افریقی ممالک نائیجیریا، گونیا، سیریا، لیونی، لیبیا، ساؤتھ سوڈان، سینٹرل افریقی ممالک شامل ہیں۔

یمن اور شمالی کوریا کو سیکیورٹی اور صحت کے حوالے سے خطرناک ملک قرار دیا گیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق جن ممالک میں سیکیورٹی، میڈیکل اور حادثات کے واقعات نہ ہونے کے برابر ہیں ان میں کینیڈا، امریکا، نیوزی لینڈ، آسٹریلیا جنوبی کوریا اور جاپان شامل ہیں۔

سیکیورٹی ماہرین کے مطابق سیاحوں اور بیرون ملک سفر کرنے والے شہریوں کو سیاسی تشدد، دہشت گردی اور شورش سمیت، معاشرتی بدامنی اور پرتشدد واقعات اور چھوٹے چھوٹے جرائم سے مسافروں کو لاحق خطرات سے آگاہ کیا گیا ہے۔

ٹریول رسک نقشے کے ساتھ ہی، بزنس لچک ٹرینڈ واچ 2020 نے یہ بھی پایا کہ 47 فیصد کاروباری مسافر آئندہ سال میں ان ممالک میں سفر کے خطرات میں اضافے کی توقع کرتے ہیں۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا