English   /   Kannada   /   Nawayathi

”وطن سماچار“ نے ڈاکٹر محمد نجیب قاسمی کو علمی وسماجی خدمات پر ایوارڈ سے نوازا

share with us

 

پریس کلب آف انڈیا، دہلی میں مولانا ابوالکلام آزاد کی شخصیت پر سیمینار کا انعقاد

 

 وطن سماچار نے ”مولانا ابو الکلام آزاد کی اہمیت مہاتما گاندھی اور ڈاکٹر امبیڈکر کے بھارت میں“ کے موضوع پر ایک سیمینار پریس کلب آف انڈیا، دہلی میں 16 نومبر 2019 کو منعقد کیا، جس میں سابق مرکزی وزیر طارق انور، کانگریس کے سابق ایم ایل اے راجیش لیلوتھیا، دلت تنظیم کے چیئرمین اشوک بھارتی، سابق کونسلر عشرت جہاں، مولانا آزاد یونیورسٹی کے چانسلر فیروز بخت احمد اور وطن سماچار کے ڈائرکٹر محمد احمد وغیرہ نے مولانا ابوالکلام آزاد کی زندگی کے مختلف پہلووں پر گفتگو کرکے ہندوستان کے موجودہ حالات میں مولانا ابوالکلام آزاد کی علمی وراثت کو اپنی زندگیوں میں لانے پر زور دیا۔

وطن سماچار نے اس موقع پر مختلف میدانوں میں ملک اور قوم کی خدمات کرنے والی متعدد شخصیات کو مہمان خصوصی سابق مرکزی وزیر طارق انورکے بدست ”وطن کے رتنا“ کے ایوارڈ سے نوازا۔ جن میں مشہور عالم دین ڈاکٹر محمد نجیب قاسمی سنبھلی کا نام بھی ہے جو نئی ٹکنالوجی کے ذریعہ دین اسلام کی خدمات میں مصروف ہیں۔ موصوف کی موبائل ایپس ”دین اسلام“ اور ”حج مبرور“ سے ہزاروں افراد استفادہ کررہے ہیں۔ نیز ان کی 38 کتابیں اردو، انگریزی اور ہندی میں شائع ہوئی ہیں۔ حجاج کرام کے لئے اُن کی خدمات کو ہر طرف سراہا جاتا ہے۔ اس کے علاوہ انہوں نے اسی سال اپنے وطن سنبھل میں علماء کرام اور دانشورانِ قوم کی سرپرستی میں النور پبلک اسکول کے نام سے ایک انگریزی میڈیم اسکول قائم کیا ہے جو جلدی ہی ایک کالج کی شکل اختیار کرے گا ان شاء اللہ۔ النور پبلک اسکول میں بچوں کو عصری علوم کی تعلیم کے ساتھ اُن کی بہترین دینی تربیت کا معقول بند وبست ہے۔ پروگرام کے اختتام پر ڈاکٹر محمد نجیب قاسمی کی دو مشہور کتابیں ”درس قرآن“ و”درس حدیث“ تمام شرکاء کو مفت تقسیم کی گئیں۔ ڈاکٹر مدحت حسین نے تمام مہمانوں اورمیڈیا کے افراد کا شکریہ ادا کیا۔ ہندوستان کے موجودہ حالات کے پیش نظر مولانا ابوالکلام آزاد کی شخصیت پر ایک کامیاب پروگرام کے انعقاد پر ڈاکٹر محمد نجیب قاسمی نے وطن سماچار کے ذمہ داران خاص کر ڈائرکٹر محمد احمد کا شکریہ ادا کیا۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا