English   /   Kannada   /   Nawayathi

 ہائی کورٹ کے جج بی ایس پاٹل کا بھٹکل دورہ 

share with us

بھٹکل 17/ نومبر 2019(فکروخبر نیوز)  ہائی کورٹ کے جج بی ایس پاٹل کے اتراکنڑا ضلع کے دورے کے موقع کل بروز سنیچر انہو ں نے بھٹکل عدالت پہنچ کر حالات کا جائزہ لیا۔ شہر کے عدالت کی تعمیر ہونے والی نئی عمارت کے بارے میں انہوں نے مکمل معلومات حاصل کی اوروکلا کو خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وکیل کے پیشے کے ساتھ ایمانداری کے ساتھ کام کرنا نہایت ضروری ہے جس کے بغیر معاشرہ میں ہماری کوئی عزت نہیں ہوسکتی۔ انہوں نے تعلیم پر زوردیتے ہوئے کہا کہ وکلاء اپنے علم میں اضافہ کرتے رہیں اور حال احوال سے واقف ہوتے رہیں۔ سینئر وکلا ء سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ وہ اپنے جونیئرس کے سامنے اپنے اعلیٰ اخلاق کا مظاہرہ کریں تاکہ آنے والے دنوں میں وہ اپنا کام بہتر طریقے سے انجام دے سکیں۔ اس موقع پر یہاں کے سینئر سیول جج جگدیش، جے ایم ایف سی کورٹ کے جج کرشنا جارج اور اندرا نائک اور بھٹکل وکلاء تنظیم کے صدر آر آر شریشٹی سابق ایم ایل اے جے ڈی نائک اور دیگر نے ان کا بھٹکل میں پرزور استقبال کیا اور ان کی تہنیت بھی کی گئی۔ وکلاء کی ایک بڑی تعداد اس موقع پر موجود تھی۔ 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا