English   /   Kannada   /   Nawayathi

کانگریس نے وزیر اعلیٰ کے انتخابی ضابطہئ اخلاق کی خلاف ورزی پر شکایت درج کرائی 

share with us

بنگلور و17/ نومبر 2019(فکروخبر /ذرائع)  ضمنی انتخابات کے پیشِ نظر ضابطہئ اخلاق نافذ ہونے کے بعد اس کی خلاف ورزی کرنے کا الزام کانگریس نے لگایا ہے۔ کانگریس کا کہنا ہے کہ بی جے پی کے اہم رہنما اور ریاستی وزیر اعلیٰ بی ایس ایڈی یوروپا نے انتخابی ضابطہئ اخلاق کی صریح خلاف ورزی کی ہے جس کی شکایت انہوں نے چیف الیکٹورل آفیسرسے کی ہے۔ کانگریس ترجمان بی ایس اگرپا نے کہا کہ نااہل اراکین کوو زیربنانے اور آر شنکر کو ایم ایل اے بنانے کا وعدہ کرنا انتخابی ضابطہئ عمل کی خلاف ورزی ہے اس لیے وزیر اعلیٰ ایڈی یوروپا، بی جے پی صدر نلن کمار کتیل، نائب وزیر اعلیٰ ڈاکٹر سی این اشوت نارائکن کے خلاف شکایت پیش کی گئی ہے۔ اگرپا نے مزید کہا کہ وزیر اعلیٰ نے یہ بھی کہا ہے کہ ودھان سودھا کی حدود میں آنے والے شیواجی نگر حلقہ ے لیے سرونا کو بی جے پی امیدوار بنایا گیا ہے وہ تمل زبان کے لیڈر ہیں۔ آپ ہی کے زبان والوں کو اہم نے ٹکٹ دیا ہے ان کو جتائیں۔ اس لیے اس بیان کے خلاف بھی کارروائی کی درخواست کی گئی ہے۔ 

ایس این بی کے ان پٹ کے ساتھ 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا