English   /   Kannada   /   Nawayathi

وزٹ ویزے پر سعودی عرب جانیوالوں کو حکومت نے بڑی خوشخبری سنادی، پابندی اٹھا لی

share with us

جدہ:16نومبر2019(فکروخبر/ذرائع)سعودی عرب نے وزٹ ویزوں پر آنے والوں کے لیے وسیع البنیاد سہولتوں کا اعلان کیا ہے جن میں انٹرنیشنل ڈرائیونگ لائسنس پر سعودی عرب میں گاڑی چلانے کی اجازت بھی شامل ہے۔

روزنامہ جنگ کے مطابق وزٹ ویزوں پر سعودی عرب آنے والوں کو یہ سہولت بھی خود کار طریقے پر حاصل ہوگئی ہے کہ وہ انٹرنیشنل ڈرائیونگ لائسنس پر سعودی عرب میں گاڑی چلا سکتے ہیں، ایسے وزیٹر جو فضائی اور سمندری یا خشکی کے راستے سے سعودی عرب آتے ہیں، انہیں یہ سہولت بھی ملے گی، وزٹ ویزوں پر آنے والے اگر ٹریفک خلاف ورزی کے مرتکب ہوں گے تو سعودی ٹریفک قانون ان پر بھی لاگو ہوگا محکمہ ٹریفک نے واضح کیا ہے کہ اگر کسی قسم کی ٹریفک خلاف ورزی کی ہوگی تو وہ اس وقت تک سعودی عرب سے باہر نہیں جاسکتا جب تک اس خلاف ورزی کا جرمانہ ادا نہ کردے۔

سعودی محکمہ ٹریفک نے وزٹ ویزوں پر مملکت آنے والوں سے اپیل کی کہ وہ ٹریفک قوانین کی پابندی کریں تاکہ خلاف ورزیوں کی صورت میں جرمانے اور قید کی سزا سے محفوظ رہیں۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا