English   /   Kannada   /   Nawayathi

فٹ بال مداحوں کو سعودی عہد لے جائیں گے جاپان

share with us

ریاض:16نومبر2019(فکروخبر/ذرائع) سعودی ولی عہد محمد بن سلمان نے جاپان میں الہلال کلب کے ہونے والے فٹبال میچ کو دیکھنے کے لیے سعودی شائقین کو لے جانے کی غرض سے 4 طیارے فراہم کرنے کا اعلان کردیا

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق جاپان میں ہونے والے ایشیا کپ میں سعودی عرب کی الہلال کلب ٹیم شرکت کررہی ہے۔ ولی عہد محمد بن سلمان نے اپنی طرف سے الہلال کے مداحوں کو 24 نومبر کو جاپان کے سایٹاما اسٹیڈیم تک لے جانے کے لیے 4 جہاز فراہم کرنے کے احکامات جاری کر دیئے۔ ولی عہد کے اعلان سے مداحوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے۔ولی عہد کی خواہش ہے کہ جاپان میں ٹیم کا حوصلہ بڑھانے کے لیے سعودی شائقین اسٹیڈیم میں موجود ہوں جس کے لیے متعلقہ اداروں کو تمام تر تیاری کرنے کی ہدایت بھی جاری کی گئی ہے۔

یہ اعلان ریاض کے شاہ سعود یونیورسٹی اسٹیڈیم میں ہونے والے میچ میں الہلال کلب کی کامیابی کی خوشی میں کیا گیا ہے۔واضح رہے کہ سعودی ولی عہد فٹبال کے دلدادہ ہیں اور ملک میں فٹبال کے فروغ کے لیے کوشاں رہتے ہیں، جاپان میں اے ایف سی چیمپئین لیگ 2019ءکے دوسرے مرحلے کے مقابلے ہوں گے جن میں شرکت کے لیے سعودی عرب سے تماشائیوں کی بڑی تعداد جاپان جانے کی خواہش مند تھی۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا