English   /   Kannada   /   Nawayathi

نااہل اراکین کے تعلق سے عدالتی فیصلے سے حکومت مزید محفوظ :  دیوے گوڑا 

share with us

بنگلورو14/ نومبر 2019(فکروخبر /ذرائع)  نااہل اراکین کے تعلق سے سپریم کورٹ  کے فیصلے سے ریاستی حکومت مزید مضبوط ہوگئی ہے۔ سابق وزیر اعظم ایچ ڈی دیوے گوڈا نے یہ بات کہی ہے۔ نامہ نگاروں سے بات چیت کرتے ہوئے انہو ں نے کہا ہے کہ ایڈی یوروپا کا وزیر اعلیٰ کا عہدہ اور سابق وزیر اعلیٰ سدارامیا کا اپوزیشن کا عہدہ دونوں محفوظ ہوگئے ہیں۔ اسپیکر کے فیصلے کو سپریم کورٹ نے درست قرار دیا ہے۔ ایک سوال کے جواب میں دیوے گوڈا نے کہا کہ تمام 15حلقوں میں جے ڈی ایس امیدوار اتارے گی، کاغذات نامزدگی پیش کرنے کے لیے 18نومبر تک مہلت ہے۔ ان حالات میں کانگریس کے ساتھ کوئی اتحاد نہیں کیا جائے گا۔ 15حلقوں میں سے 6حلقوں میں جے ڈی ایس کے امیدوار پوری طرح کامیابی حاصل کرلیں گے۔ بیلگاوی میں 3حلقوں میں جے ڈی ایس کی مانگ ہے۔ سابق وزیر اعلیٰ ایچ ڈی کمارا سوامی سے بات چیت کے بعد پارٹی امیدواروں کی فہرست جاری کی جائے گی۔ دیوے گوڈا نے مزید کہا کہ سابق وزیر اعلیٰ سدارامیا نے سوال کیا ہے کہ جے ڈی ایس میں سیکولرزم کہا ہے۔ سدارامیا نے ہاسن میں کانگریس لیڈر راہل گاندھی کے حوالے سیکولرزم کردیا ہے۔ اسے واپس لینے ہوگا۔ وہ وقت بھی ضرور آئے گا۔ سدارامیا کی سیاسی بنیادیں کہا ں تھیں، ان کے جے ڈی ایس سے کانگریس میں چلے جانے کے بعد کیا ہماری سیکولرزم ختم ہوگئی؟
ذرائع :  ایس این بی 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا