English   /   Kannada   /   Nawayathi

فلسطینی قوم کو اسرائیلی مظالم سے تحفظ دلایا جائے:عرب لیگ

share with us

قاہرہ:14نومبر2019(فکروخبر/ذرائع)عرب لیگ نے فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی پر اسرائیلی فوج کی جاری وحشیانہ کارروائی کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق عرب لیگ کی طرف سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ غزہ کی پٹی پر موجودہ جارحیت کا ذمہ دار اسرائیل خود ہے۔ عرب لیگ اس جارحیت کی شدید الفاظ میں  مذمت کرتی اور اسرائیل سے حملے بند کرنے اور عالمی برادری سے فلسطینی قوم کو ہرممکن تحفظ فراہم کرنے کا مطالبہ کرتی ہے۔

بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ صہیونی ریاست نے غزہ کی پٹی پر جنگ مسلط کرکے محاصرہزدہ علاقے کو مزید بحران سے دوچار کیا ہے۔ اسرائیل فلسطینی قوم کو مزید مشکلات سے دوچار کرنا چاہتا ہے تاکہ غزہ کی پٹی میں حالات مزید خراب ہوں۔ غزہ کی پٹی میں محاصرے کی شدت اور جنگ تشدد کو جنم دے گی جس کی تمام تر ذمہ داری اسرائیل پرعاید ہوتی ہوگی ہے۔

عرب لیگ کا کہنا ہے کہ اسرائیلی ریاست کے فلسطینیوں کے خلاف جرائم کا سلسلہ بند ہونا چاہیے۔ عرب لیگ عالمی برادری سے فلسطینیوں کو تحفظ فراہم کرنے کا مطالبہ کرتی ہے۔

خیال رہے کہ منگل کی صبح سے غزہ کی پٹی میں اسرائیلی فوج کی جاری وحشیانہ کارروائی میں اب تک دو درجن فلسطینی شہید اور دسیوں زخمی ہو چکے ہیں

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا