English   /   Kannada   /   Nawayathi

تحریک جہاد اسلامی نے جنگ بندی کا اعلان کردیا

share with us

مقبوضہ القدس:14نومبر2019(فکروخبر/ذرائع)تحریک جہاد اسلامی  نے مصر کی ثالثی سے  اسرائیل کے ساتھ جنگ بندی کا اعلان کر دیا ہے۔ تحریک کے ترجمان مصعب البرام نے بتایا کہ جنگ بندی کا اطلاق صبح 5 بجے سے ہو گیا ہے ۔

 تحریک کے سیکریٹری جنرل زیاد  النہالہ  نے اس سے قبل   اپنے بیان میں  کہا کہ جنگ بندی کی بحالی کےلیے  قاتلانہ حملے روکنے ، غزہ  کی سرحد پر  مظاہروں  میں  شریک افراد کو نشانہ نہ بنانےاور 2018 کے  اواخر میں  مصر،قطر  اور اقوام متحدہ  کی ثالثی سے طے شدہ محاصرے کے  خاتمے کے قانون   پر عمل درآمد کرنا ضروری ہے۔

دوسری جانب مقبوضۃ علاقوں میں اسرائیلی حملوں سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد  32 اور زخمیوں کی 100ہو گئی ہے ۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا